فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں3 اگست
2023ء کو ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد ہوگا
دعوتِ اسلامی لوگوں کو علمِ دین سکھانے اور انہیں بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین کےبتائے ہوئے طریقۂ کار کے مطابق اپنی زندگی
گزارنے کا جذبہ دلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہےجو وقتاً فوقتاً لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے مختلف اجتماعات
کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔
اسی سلسلے میں 3 اگست 2023ء بروزجمعرات مدینہ
ٹاؤن فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جائے گاجس میں تلاوت، نعت، بیان اور ذکر و دعا
سمیت مختلف دینی ایکٹیوٹیز کا بھی سلسلہ رہے گا۔
معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
”امام حسین رضی اللہ عنہ
اور قراٰنِ کریم“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔اجتماع کے اختتام پر تمام اسلامی بھائی نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات بھی کریں گے۔
واضح رہے یہ اجتماعِ پاک پاکستانی وقت کے مطابق
رات تقریباً 8:00 بجے تلاوتِ قراٰنِ سے شروع
کیا جائے گا۔مدینہ ٹاؤن فیصل آباد کے قریب رہنے والے عاشقانِ رسول ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتما ع میں خود بھی شرکت کریں اور دوسروں کو بھی شرکت کروا کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)