
26 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات فیصل آباد میں
قائم عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزی فیضانِ مدینہ میں
علمائے کرام کی آمد ہوئی جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں فیضانِ مدینہ فیصل
آبادکے ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا۔
مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرنے کے بعد علمائے کرام کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات ہوئی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے تمام علمائے کرام کو
خوش آمدید کہا اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا
نیز دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل دعوتِ اسلامی کی پریزنٹیشن بھی دکھائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اجتماعِ غوثیہ کا
انعقاد،کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت

26 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات کی شب دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد کیا گیا
جس میں فیصل آباد سٹی و اطراف کے عاشقانِ رسول، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ
بوائز کے طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام، قاری صاحبان اور ناظمینِ کرام نے شرکت کی۔
اجتماعِ غوثیہ کاآغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعت
شریف سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حمد باری تعالیٰ کے علاوہ غوثِ
پاک رحمۃ اللہ علیہ کی منقبتیں پڑھیں۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں
نے شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت، دینی خدمات اور عبادات کے بارے میں شرکا کو بتایا۔

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کمپنیز کے C.E.O,s
اور I.Tپروفیشنلز
نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے ”دنیا میں آنے کا مقصد“ اور فری
لانسنگ کے ذریعے آپ کیسے کامیاب بن سکتے ہیں؟ اس حوالے سے گفتگو کی۔محمد ثوبان
عطاری نے یہ بھی بتایا کہ مستقل مزاجی کامیابی کی کنجی ہے۔ اگر آپ کسی بھی فیلڈ
میں مستقل مزاجی کے ساتھ نہیں چل رہے تو ایسے لوگوں کے ساتھ مل جائے جو مستقل مزاج
ہوں۔

مدنی مرکز فیضان
مدینہ فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ مشاورت کے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل نگران ، سب تحصیل نگران اور یوسی نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان مشاورت ورکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز ٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ
عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کے
بارے میں ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ آخر
میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد
الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

10 اکتوبر 2023ء بروز منگل انڈونیشیا سے آئے
ہوئے مدنی قافلے کے اسلامی بھائیوں کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد حاضری
ہوئی جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔
تفصیلات کے مطابق شرکائے مدنی قافلہ نے فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے انڈونیشیا سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی
پھولوں سے نوازا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انڈونیشن زبان میں نگرانِ پاکستان
مشاورت کی ترجمانی کی۔
مدنی قافلے میں شریک انڈونیشین اسلامی بھائیوں
نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کو انڈونیشین علمائے کرام کے
درمیان استعمال ہونے والی ٹوپی تحفے میں پیش کی جو نگرانِ پاکستان مشاورت نے
ہاتھوں ہاتھ اپنے سر پر سجائی۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے انڈونیشین
اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور اُن کو کھانا کھلایا۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

10
اکتوبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس کے تمام ذمہ داران اورs HOD نے
شرکت کی ۔
نگران
پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں سے سابقہ کارکردگی جائز ہ لیا اور ٹیلی تھون
کی تیاری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جبکہ ذمہ داران نے اب تک جمع
ہونے والے ڈونیشن نگران پاکستان مشاورت کی بارگاہ میں پیش کئے جس پر آپ نے دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

دعوت
اسلامی کے شعبہ خودکفالت کے ذمہ داران کی دعوت پر مختلف شخصیات نے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد کا دورہ کیا ۔جہاں ذمہ داران نے شخصیات کو خوش آمدید کہا۔
آنے
والے مہمانو ں کو اسلامی بھائیوں نے فیضان مدینہ میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونےو الے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں
۔
بعدازاں
مہمانوں نے نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد
شاہد عطاری سے ملاقات کی۔نگرانِ پاکستان نے شخصیات کو قیمتی مدنی
پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں نماز ،روزےکی پابندی کرنے اور سنتوں پر
عمل کرنے کے ساتھ ساتھ نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔
مزید نگران
پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف باندھا نیز انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون مہم کے لئے عطیات جمع کروانے کے بارے میں ترغیب دلائی۔ آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے انہیں دعاؤں سے نوازتے ہوئے تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ:عبد
الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیصل آباد میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ
دیکھنے کا اہتمام، بعدازاں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا

16 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ کی شب عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سےبذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول نے اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، ڈجکوٹ سٹی، ڈجکوٹ اطراف کے ذمہ داران اور
جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام موجود تھے۔
بعدِ مدنی مذاکرہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں مدنی مذاکرے کے متعلق سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ درست جواب دینے پر نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی
بھائیوں کو تحائف دیئے۔
جلوسِ میلاد و اجتماعِ میلاد کے حوالے سے فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ

ماہِ ربیع الاول میں ہونے والے جلوسِ میلاد و
اجتماعِ میلاد کے سلسلے میں 15 ستمبر
2023ء بروز جمعہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے میں جامعۃ المدینہ
و مدرسۃ المدینہ بوائز اور فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے ناظمین، شعبہ جات کے ذمہ
داران، مدرسۃ المدینہ بالغات کے ٹاؤن ذمہ دار، جلوسِ میلادمجلس، اجتماعِ میلاد مجلس
اور شہر کی سجاوٹ مجلس کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ماہِ ربیع الاول کی تیاریوں کے
حواے سے بتاتے ہوئے آقا کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی آمد کے متعلق
بیان کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے ماہِ میلاد میں محافلِ میلاد منعقد کروانے کے بارے میں اسلامی
بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف
سوالات کے جوابات دیئے۔
فنانس ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ رابطہ برائے
تاجران کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ رابطہ
برائے تاجران کے ذمہ داران کے لئے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان و
صوبائی سطح کے اسلامی بھائیوں اور شعبے کے
متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی سیّد ابراہیم
عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ جات کے دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیا ساتھ ہی شعبہ جات کے سفری اخراجات (2022ء
تا 2023ء)پر گفتگو کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
دورانِ گفتگو 2022ء ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیااور اس کے متعلق مدنی پھولوں
سے نوازا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا
کہنا تھا کہ ذمہ دار اسلامی بھائی تاجران سے ملاقات کرکے انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں کے لئے ڈونیشن (چندہ) جمع کروانے کے بارے میں ترغیب دلائیں۔
دعوتِ اسلامی کے مختلف ایونٹس سمیت 25 صفر اور
12 ربیع الاول کے حوالے سے مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے مختلف ایونٹس بالخصوص 25 صفر المظفر اور 12 ربیع الاول 1445ھ کو ہونے
والے اجتماعات کے حوالے سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں
پچھلے دنوں سٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ
نگران، فیصل آباد سٹی نگران اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
حاجی محمد شاہد عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ ہر ذیلی حلقے میں 12 محافلِ میلاد
منعقد کروانے نیز سوسائٹیز میں بھی محافلِ نعت کا انعقاد کرنے کے متعلق گفتگو کی۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے گلیوں اور محلوں سجانے کے ساتھ ساتھ عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر
کروانے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے شرکائے مدنی مشورہ کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گیارہویں شریف کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے دنوں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں
کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے ہوا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے حضورِ
غوثِ اعظم رحمۃ
اللہ علیہ کی منقبت پڑھی۔
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت
کے چند پہلو کو بیان کیا۔