فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 8 مارچ 2024ء کو حاجی محمد امجد اور محمد شفقت عطاری کے والدین سمیت دیگر عاشقانِ رسول کے ایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں تاجران، شخصیات اور اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن سے اجتماع کا آغاز ہوااور نعت خواں اسلامی بھائی نے حمدِ باری تعالیٰ و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بیان کیا۔

بیان کے دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے اپنے فوت شدگان کے لئے ایصالِ ثواب کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے فاتحہ خوانی پڑھی اور دعا کروائی جبکہ عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔( رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)