رمضان المبارک کے  آخری عشرے میں اعتکاف شیڈول چلانے کے سلسلے میں فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت نے مختلف ذمہ داران کا ویڈیو/ آڈیو لنک کے ذریعے مدنی مشورہ فرمایا۔

مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری ، رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، معاون نگران سندھ صوبائی مشاورت اور دیگر مقامات کے صوبائی نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مزید ان شعبہ جات (جامعۃ المدینہ بوائز ، مدرسۃ المدینہ بوائز ،جامعۃ المدینہ بوائز 12 دینی کام، مدرسۃ المدینہ بوائز 12 دینی کام ،شعبہ فیضان مدینہ و لنگر رضویہ ، شعبہ امام مساجد، مدرسۃ المدینہ بالغان شعبہ نیک اعمال، شعبہ تعلیم، رابطہ برائے شخصیات Security ڈیپارٹمنٹ ،فنانس ڈیپارٹمنٹ، مدنی کورسز، شعبہ کار کردگی ، میڈیکل ڈیپارٹمنٹ، پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ داران شعبہ مدنی قافلہ )کے نگران مجالس نے بھی مدنی مشورہ اٹینڈ کیا۔

نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری کی گفتگو کا موضوع”اعتکاف کی تیاری جائزه“تھا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور اعتکاف میں وقت کیسے گزاریں ، داخلہ فارم ، نگران شیڈول کا تعین اور اس کے علاوہ دیگر اہم امور پر تجربات کی روشنی میں نکات فراہم کئے ۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)