پنجاب پاکستان میں خدمتِ دین کا جذبہ رکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 29 مئی 2024ء کو فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پنجاب مشاورت کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری، نگرانِ پنجاب مشاورت، نگرانِ ڈسٹرکٹ، نگرانِ ڈویژن، نگرانِ میٹروپولیٹن، نگرانِ سٹی، مختلف شعبہ جات کے صوبائی ذمہ داران اور نگرانِ شعبہ جات اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جنوری تا اپریل 2024ء تک ہونے والے اسلامی بھائیوں کے 12 دینی کاموں اور تقرری کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے قربانی کی کھالیں، کھال گودام، 1 تا 10 جون 2024ء ڈسٹرکٹ وائز مدنی مشورہ، ڈونیشن کارکردگی، ماہانہ خود کفالت، عشر کارکردگی اور دیگر اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)