فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں فیضانِ نماز کورس،
اسلامی بھائیوں کو چند ضروری مسائل سکھائے گئے
گزشتہ روز فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فیضانِ نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں شرکا اسلامی
بھائیوں کو طہارت و نماز کے مسائل، نماز کا عملی طریقہ اور دیگر چند ضروری مسائل
سکھائے گئے۔
معلومات کے مطابق اس کورس میں گوجرانوالہ ڈویژن
کے تاجران اور شعبہ تاجران دعوتِ اسلامی
کے ذمہ داران سمیت قرب و جوار کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مسائلِ نماز کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف موضوعات پر
اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
کورس کے اختتام پر اسلامی بھائیوں کے ٹیسٹ کا
سلسلہ ہوا جس میں نمایاں کارکردگی کے حامل
عاشقانِ رسول کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی نیز اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے
ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)