مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تعلیم اور شعبہ مدنی قافلہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ جات کے دیگر اہم ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے اُن سے شعبہ جات کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور شعبہ جات کے تحت ہونے والے دینی کاموں کو سراہا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر موضوعات پر بھی کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭شعبہ تعلیم کے ماہانہ اہداف کی تکمیل کے لئے مدنی مشورے کرنا٭مدنی قافلہ اجتماع کرنا٭ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو فعال و متحرک کرنا٭شعبہ تعلیم کے مدنی قافلوں کی ماہانہ کارکردگی بنانا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)