سجادہ
ٔنشین خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ کا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا دورہ
کوٹ
مٹھن شریف سے حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃُ اللہ علیہ کے آستانہ عالیہ کے سجادہ ٔنشین خواجہ محمد
عامر فرید کوریجہ نے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع
پر وہاں موجود ذمہ داران نے خواجہ محمد
عامر فرید کوریجہ کو مدنی مرکز میں موجود مختلف شعبہ جات کاو زٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات
فراہم کیں ۔
بعد
میں سجادۂ نشین محمد عامر فرید نے اراکینِ
شوریٰ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور حاجی جنید عطاری سے ملاقات کی۔دورانِ
ملاقات اراکینِ شوریٰ نے انہیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ
دی اور انہیں تحفہ میں مکتبۃُ المدینہ کا شائع کردہ قرآن پین
پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔( رپورٹ:ساجد
رسول عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)