26 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات کی شب دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد سٹی و اطراف کے عاشقانِ رسول، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام، قاری صاحبان اور ناظمینِ کرام نے شرکت کی۔

اجتماعِ غوثیہ کاآغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعت شریف سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حمد باری تعالیٰ کے علاوہ غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ کی منقبتیں پڑھیں۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت، دینی خدمات اور عبادات کے بارے میں شرکا کو بتایا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے مزید گفتگو کرتےہوئے اسلامی بھائیوں کو نیکی کے کام کرنے اور دوسروں کو نیکی کے کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔بعدِ بیان ذکر بھی کروایا گیا اور نگرانِ پاکستان مشاورت نے رقت انگیز دعا کروائی۔آخر میں صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)