16 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سےبذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول نے  اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، ڈجکوٹ سٹی، ڈجکوٹ اطراف کے ذمہ داران اور جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام موجود تھے۔

بعدِ مدنی مذاکرہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدنی مذاکرے کے متعلق سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ درست جواب دینے پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے عاشقانِ رسول کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب ”شانِ مصطفیٰ ﷺ“ پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)