پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کمپنیز کے C.E.O,s اور I.Tپروفیشنلز نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے ”دنیا میں آنے کا مقصد“ اور فری لانسنگ کے ذریعے آپ کیسے کامیاب بن سکتے ہیں؟ اس حوالے سے گفتگو کی۔محمد ثوبان عطاری نے یہ بھی بتایا کہ مستقل مزاجی کامیابی کی کنجی ہے۔ اگر آپ کسی بھی فیلڈ میں مستقل مزاجی کے ساتھ نہیں چل رہے تو ایسے لوگوں کے ساتھ مل جائے جو مستقل مزاج ہوں۔