فیصل آباد، پنجاب میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں AI (Artificial
intelligence ) کے استعمال کے حوالے سے ایک ٹریننگ سیشن منعقد
کیا گیا جس میں پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سے آئے ہوئے مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے ذمہ داران کی رہنمائی کرتے ہوئے بتایا کہ AI (Artificial intelligence) کا استعمال آفس ورک میں کافی مفید اور مؤثر ثابت ہو
سکتا ہے۔اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ کام کی درستگی اور کارکردگی بھی
بہتر ہوتی ہے۔
دورانِ سیشن پریزنٹیشن، سوشل میڈیا پوسٹس، بزنس
ڈاکومنٹس، مختلف زبانوں میں کمیونیکیشن کے لئے خود کار ترجمہ اوراس کے علاوہ دیگر
اہم نکات پر مشاورت کی گئی۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو بتایا گیا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کو استعمال
کرتے ہوئے کیسے دینِ اسلام کی خدمت کی جاسکتی ہے۔ (رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)