گزشتہ دنوں فیضان مدینہ فیصل آباد میں7دن کا طہارت کورس منعقد
ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے عاشقان رسول نے شرکت کی نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے کورس میں طہارت کے مسائل ، وضو کا طریقہ ، غسل کا طریقہ ، تیمم کا طریقہ
، وضو توڑنے والی چیزوں کے مسائل ، پاکی اور ناپاکی کے
مسائل وغیرہ سیکھاتے ہوئے مختلف دینی کام کرنے کے طریقہ کار سے آگاہی فراہم کی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت نے تربیتی بیانات بھی فرمائےجبکہ تفسیر
کے حلقے کا بھی اہتمام ہوا نیز کورس میں شریک ہونے والے عاشقان رسول نے
محرم الحرام میں ہونے والے لائیو مدنی
مذاکروں میں بھی شرکت کی ۔
آخر میں کورس مکمل کرنے والے عاشان رسول کا ٹیسٹ ہوا بہترین کار کردگی والے
اسلامی بھائیوں کو انعامات دیئے گئے جبکہ کورس مکمل کرنے والے عاشقان رسول کو اسناد پیش کیا گیا نیز نگران پاکستان مشاورت
نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)