23 محرم الحرام, 1447 ہجری
پچھلے دنوں فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نےرکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی کے تحت شعبہ جات کا مدنی مشورا فرمایا جس میں رکن شوری
حاجی فاروق جیلانی سمیت شعبہ عطیات بکس
،گھریلو صدقہ بکس ، ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ، شعبہ عشر اورشعبہ خود کفالت کے نگران
مجالس و صوبائی ذمہ داران اور ذیلی شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 6 ماہ کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے بہترین کار کردگی
والے ذمہ داران کو تحائف پیش کئے جبکہ نگران پاکستان مشاورت نے مختلف اہم امور پر کلام کیا ۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)