وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سیکٹر G-11 میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں اسلام آباد مشاورت اور پنڈی میٹروپولیٹن سٹی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سابقہ دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری بھی موجود تھے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)