دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد، پنجاب میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں  نعت خواں اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ نگران، سٹی نگران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے نعت خواں اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اللہ پاک کی رضا کے لئے نعت پڑھنے اور اس نعت پر اللہ کا شکر ادا کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)