3 ذوالحجۃ الحرام, 1446 ہجری
پنجاب
کے شہر ملتان کی معروف نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 1st
Yearکے
اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر Neurosurgery ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد
عامر اعظم، Urology
ڈیپارٹمنٹ کے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر محمد مزمل شاد اور میڈیکل ہاؤس آفیسر ڈاکٹر
عبداللہ بھی موجود تھے۔
سیشن
کے دوران شعبہ رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ
کے صوبائی ذمہ دار نے طلبہ کو شریعت کے مطابق زندگی گزارنے، احکامِ الٰہی پر عمل پیرا
ہونے اور اپنے پروفیشن کے ذریعے دین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ
قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی گئی۔