عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 مئی 2024ء کو ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بلیک ٹاؤن اور کینٹربری کاؤنسل  کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش اجتماعات میں مزید بہتری لانےاور تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کاہر 3 ماہ مکمل ہونے پر مدنی مشورہ لینے کے متعلق مشاورت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے بیرونِ ممالک کی اسلامی بہنوں کے درمیان دیگر لینگویجز میں دینی کام بڑھانے، حج تربیتی اجتماع، محفلِ مدینہ اور حج و عمرہ کورس کروانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر مختلف موضوعات پر میٹنگ میں شریک اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 مئی 2024ء کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں  سمیت دیگر سطح کی ذمہ داران شریک ہوئیں۔

میٹنگ کے دوران ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ممالک کی اسلامی بہنوں کے درمیان دیگر لینگویجز میں دینی کام بڑھانے،حج تربیتی اجتماع، محفلِ مدینہ اور حج و عمرہ کورس کروانے کا ذہن دیا۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر مختلف موضوعات پر میٹنگ میں شریک اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 6 مئی 2024ء کو لیور پول کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی زبان میں نئے اجتماعات شروع کروانے پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز ذمہ داران سے مدنی چینل سمیت مسجدِ بیت کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی۔


6 مئی 2024ء کو اوبرن کاؤنسل نگران اور مختلف شعبوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں پر گفتگو ہوئی۔

ابتداءً ذمہ دار اسلامی بہن نے عالمی مجلسِ مشاورت اور انٹرنیشنل افیئرز کے طے شدہ مدنی پھول بیان کرنے کے بعد اوبرن میں ہونے والے انگلش اجتماعات میں مزید بہتری لانے، دیگر لینگویجز میں دینی کام بڑھانےاور جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے ہر 3 ماہ میں مدنی مشورہ کرنے پر تبادلۂ خیال کیا ۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دیگرمختلف دینی کاموں کے بارے میں بھی مشاورت کی جس پر تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 مئی 2024ء کو اوبرن کاؤنسل میں دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ داران شریک ہوئیں۔

نگرانِ کاؤنسل اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مبلغہ، معلمہ، مقامی مدرسۃ المدینہ اور دیگر دینی کاموں کی کارکردگی پر کلام کیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ کاؤنسل نے مدنی چینل، مسجدِ بیت اور ڈونیشن کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز مزید اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔

2 مئی 2024ء کو اوبرن کاؤنسل نگران اور ملک سطح کی نگرانِ شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کا فالو اپ لیا گیا۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اوبرن میں ہونے والے انگلش اجتماعات میں مزید بہتری لانے، دیگر لینگویجز میں دینی کام بڑھانےاور جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے ہر 3 ماہ میں مدنی مشورہ کرنے پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دیگرمختلف دینی کاموں کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


اسلام میں سب سے بنیادی ادارہ جس کو معاشرتی اور ثقافتی نظام میں اہمیت حاصل ہے وہ مسجد ہے، اس میں تمام ادارے ضَم ہیں، تمام ادارے اسی مرکز کے گِرد گھومتے ہیں۔ چنانچہ آنحضرت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ہجرت کے فوراً بعد مدینہ میں مسجد کی بنیاد ڈالی۔ مسجد کا سب سے اہم وظیفہ عبادت اور اللہ کی بندگی ہے تاکہ انسانی شخصیت، ادارے اور معاشرے، ثقافت قرآن کے معنوی نظام کی اساس پر مکمل ہوتے جائیں۔

اسلامی مملکت میں مسجد عبادت گاہ کے علاوہ ایک ثقافتی مرکز ہوتی ہے جس میں تمام اہلِ محلہ کو دن رات میں پانچ بار ایک جگہ جمع کرکے ان کی اجتماعی اور اتحادی قوت کو بڑھایا جائے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں مسجدوں کا جال بچھ چکا تھا۔ مدینے کے اندر اگر کئی مسجدیں تھیں تو مختلف قبائل کی جداگانہ مسجدیں علیحدہ ملک کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی تھیں اور اشاعتِ اسلام کے ساتھ ساتھ مزید مساجد عرب کے گوشے گوشے میں بنتی جارہی تھیں۔مدینہ منورہ اور اس کے قرب و جوار میں متعدد ایسی مساجد موجود ہیں جہاں سرورِ کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے نمازیں ادا فرمائی ہیں۔

زائرینِ مدینہ کو ان مساجد کی اہمیت و فضیلت بتانے اور اُن کے دلوں میں مساجدِ مدینہ کی زیارت کا شوق پیدا کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری ضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے تمام عاشقانِ رسول کو رسالہ ”مساجدِ مدینہ“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربِّ کریم:جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ”مساجدِ مدینہ“ پڑھ یا سُن لے اسے مکے مدینے کی باادب حاضری نصیب فرما، مساجدِ مدینہ دکھا اور اُس کو ماں باپ سمیت بخش دے۔آمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


گزشتہ رات دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں شہر بھر سے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا زاہد عطاری مدنی نے ”حضرتِ ابراہیم علیہ السلام کے واقعات“ کے موضوع پر بیان کیا اور حضرتِ ابراہیم علیہ السلام کی مبارک سیرت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام بہت اُونچے رُتبے والے نبی ہیں ،اللہ پاک نے آپ کو اپنا خلیل بنایا، اسی لئے آپ کو خَلِیْلُ اللہ کہا جاتا ہے،حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے بعد جتنے انبیائے کرام علیہمُ السَّلَام تشریف لائے، سب آپ کی اَوْلاد سے ہوئے، اس لئے آپ کو ”اَبُوالْاَنْبِیَا (یعنی انبیاء کے والِد) بھی کہا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآنِ کریم میں کئی مقامات پر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کا ذِکْرِ خیر کیا گیا ہے، آپ کے اَوْصاف و کمالات، آپ کے معجزات، آپ کی اطاعت و فرمانبرداری اور محبّتِ اِلٰہی وغیرہ کے کئی حسین اور خوبصُورت واقعات بھی قرآنِ مجید میں بیان ہوئے ہیں۔

مولانا زاہد عطاری مدنی نے اپنے بیان میں مسلمان کی اہم ذمہ داریوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان پر جو بنیادی ذِمَّہ داریاں ہیں، ان میں ایک اَہَم تَرِین ذِمَّہ داری اپنے ایمان کو مَضْبُوط کرنا ہے اور آج کے دَور میں اس کی زیادہ ضرورت ہے۔ اب وہ دَور چل رہا ہے، جس کے متعلق حدیثِ پاک میں ارشاد ہوا: ایک زمانہ آئے گا، آدمی صبح کو مؤمن شام کو کافِر ہو گا اور شام کو مؤمن تو صبح کو کافِر ہو گا۔

ہمارے پاس سب سے بڑی دولت ایمان ہے، اس کی حفاظت کرنا ہماری ذِمَّہ داری ہے ،جگہ جگہ فتنے اُٹھ رہے ہیں، آئے روز ایک نیا فتنہ سَر اُٹھاتا ہے اور زیادہ خطرے کی بات یہ ہے کہ یہ فتنے ہر ایک کی پہنچ میں ہیں۔ پہلے دَور میں فتنے کم تھے اور پِھر حالت یہ تھی کہ ایک ملک یا ایک شہر میں فتنہ اُٹھتا تو دوسرے علاقوں میں اس کی خبر پہنچتے پہنچتے کئی مہینے اور سال لگ جایا کرتے تھے مگر اب سوشل میڈیا کا دور ہے، سائنس اور ٹیکنالوجی نے ترقی کر لی ہے، اب حالات ایسے ہیں کہ دُنیا کے ایک کونے میں کوئی فتنہ اُٹھتا ہے، چند سیکنڈ لگتے ہیں کہ دوسرے کونے تک اس کے اَثَرات پہنچ جاتے ہیں۔یہ بہت حیرانی کی بات ہے، پہلے دَور میں فتنے کم تھے مگر ایمان بچانے کی فِکْر زیادہ تھی لیکن افسوس! آج فتنے زیادہ ہیں، ایمان لُٹ جانے کے مواقع بڑھ گئے ہیں مگر ایمان بچانے کی فِکْر بہت کم رہ گئی ہے۔

قربانی کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سُنْتِ ابراہیمی یعنی قربانی کے اَیَّام بھی قریب ہیں۔ قُربانی کرنا بڑے ثواب کا کام ہے، اللہ پاک کی رِضا والا کام ہے، اس کے صدقے اللہ پاک کا قُرب نصیب ہوتا ہے،قُربانی کرنا سنّت ابراہیمی ہے،قُربانی کرنا سُنَّتِ انبیا ہے اور قربانی کرنا سَیِّدِ انبیا، محبوبِ خُدا، اَحْمد مجتبیٰ، یعنی ہمارے آقا، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بھی پیاری پیاری سُنَّت ہے۔آنحضرت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جو خوش دِلی سے، ثواب کے لئے قربانی کرے، اس کی قُربانی اس کے اور جہنّم کے درمیان آڑ بن جائے گی۔ لہذا ہمیں چاہیئے کہ خوش دلی سے اچھے سے اچھے جانور کی قربانی کریں اور رب کی جانب سے انعام کے حقدار بنیں۔

اجتماع میں سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے تھے جبکہ کیمروں کے ذریعے اجتماع کی نگرانی بھی کی جارہی تھی۔

اجتماع کی پہلی نشست کا اختتام صلاۃ و سلام پر ہوا۔

واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات کو بڑے پیمانے پر دنیابھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جن میں اراکین شوری و مبلغین دعوتِ اسلامی بیانات فرماتے ہیں۔ ان اجتماعات میں لاکھوں عاشقانِ رسول شرکت کی سعادت حاصل کرتے اور برکتیں حاصل کرتے ہیں۔ آپ بھی ہر جمعرات کو اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرکے ثواب اور علم کا خزانہ حاصل کریں۔


قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 30 مئی 2024ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مبلغین دعوتِ اسلامی و اراکینِ شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

ہفتہ وار اجتماعات کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے ہوتا ہےجن کے بعد عاشقانِ رسول کی شرعی، اصلاحی اورمعاشرتی رہنمائی کے لئے سنتوں بھرے بیانات کئے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضانِ مدینہ 20 بیڈ ہسپتال شکار پور سندھ سے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری مدنی چینل پر براہِ راست سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ شکار پور سندھ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کی خصوصیت یہ ہے کہ رکن شوریٰ فیضان مدینہ کا افتتاح بھی فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل عطاری، ریلوے گراؤنڈ رائے ونڈ، اقبال ٹاؤن لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ العطار ٹاؤن میر پور خاص میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا روڈ تلہ گنگ میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شیخوپورہ میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، جامع مسجد سیداں مین بازار گوکی سیالکوٹ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ Bristol, England میں رکنِ شوریٰ حاجی خالد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


امریکی ریاست Texasکے شہر Houstonمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پاکستان سے آئے ہوئے سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کے چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری صاحب کی تشریف آوری ہوئی جہاں ناظمین، اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام اور مبلغین و ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے اُن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ناظمِ جامعۃ المدینہ بوائزنے مولانا بشیر فاروق قادری صاحب کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، جامعۃ المدینہ کے کلاس رومز اور اس کی رہائشی عمارت کا وزٹ کروایا جبکہ وہاں پڑھانے جانے والے دینی علوم سمیت دی جانے والی قیام و طعام کی سہولت کے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ امریکہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹ اپ بھی ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مولانا بشیر فاروق قادری صاحب کو پریزنٹیشن پیش کی ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

سری لنکاکے سٹی Colombo میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت جامع مسجد فیضانِ رمضان میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے لئے ایک سیشن منعقد کیا گیا۔

اس سیشن میں نگرانِ سری لنکا مشاورت سمیت مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مختلف موضوعات پر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے، گناہوں سے خود کو بچانے اور نیک اعمال کرنے کے متعلق اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


نیوزی لینڈ کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر Auckland کی مسجدِ الحجاز میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیاجس میں بزنس کمیونٹی سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی شریک تھے۔

کورس کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو نماز کے چند ضروری مسائل سکھائے اور نماز کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو پنج وقتہ نمازوں کی پابندی کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)