24 مئی 2025ء کو فیصل آباد پنجاب کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز کی تربیت و رہنمائی کے لئےہفتہ وار مدنی مذاکرے کے موقع پر  سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسپیشل پرسنز نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کے زبان میں مدنی مذاکرے کی ترجمانی کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)