اسپیشل ایجوکیشن سینٹر بورے والا میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت  حال ہی میں ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول اسٹاف اور اسٹوڈنٹس سمیت اُن کے سرپرستوں کی بھی شرکت ہوئی ۔

ڈویژن ذمہ دار نے اس ٹریننگ سیشن میں اسپیشل بچوں کی کمیونیکیشن صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے اشاروں کی زبان میں اُن کی رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔سیشن کے دوران سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا جس میں حاضرین نے اپنی سوالات کے جوابات حاصل کئے۔بعدازاں دعا کروائی گئی۔(رپورٹ: محمد یوسف عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ خانیوال و وہاڑی ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)