کراچی (27 مئی 2025ء) عالم اسلام میں محبت، عقیدت اور علم و عمل کا پیغام عام کرنے والے شیخ طریقت امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی آج 27 مئی 2025ء کی صبح کراچی پاکستان واپسی ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 28 مئی سے ذوالحجۃ الحرام کی مناسبت سے مدنی مذاکروں کا سلسلہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شروع ہوجائے گا جوکہ 10 ذوالحجۃ الحرام تک جاری رہے گا۔ امیر اہل سنت اپنی تصنیفی خدمات کے پیش نظر بیرونِ ملک سفر پر تھے اور ان مدنی مذاکروں میں خصوصی شرکت کے لئے آپ بیرونِ ملک سے کراچی پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔

امیر اہل سنت ان مدنی مذاکروں میں عاشقانِ رسول کی تربیت اور اصلاح کے لئے اپنی قیمتی گفتگو اور علمی و روحانی روشنی سے نوازیں گے۔ اس موقع پر حج، قربانی اور دیگر دلچسپ موضوعات پر سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوگا جس میں امیر اہل سنت مدلل و تشفی بخش جواب ارشاد فرمائیں گے۔

یہ ایک نایاب اور عظیم موقع ہے کہ ہمیں اپنے دلوں کو محبتِ رسول سے منور کرنے، دین کی صحیح تعلیمات سے روشناس ہونے اور اپنی عملی زندگی کو بہتر بنانے کا سنہری موقع مل رہا ہے۔

تمام عاشقانِ رسول، نوجوان اور بچے، سب سے درخواست ہے کہ ان مدنی مذاکروں میں بھرپور شرکت کریں۔ اپنی حاضری سے اس کارواں کو کامیابی بخشیں اور اپنے دلوں کو محبتِ رسول کے نور سے منور کریں۔