علم دین کے فروغ
کی جانب اہم قدم، مورو میں جامعۃ المدینہ گرلز کا افتتاح
دعوتِ
اسلامی کے تحت سندھ کے شہر مورو میں جامعۃ المدینہ گرلز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس پُروقار موقع
پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں
جامعہ کے لئے جگہ فراہم کرنے والے اسلامی بھائی، مقامی عاشقانِ رسول اور مختلف
شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
تقریب
میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بچیوں کی دینی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے
کہا کہ ”بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا محض ایک فرد کی اصلاح نہیں بلکہ ایک
پورے خاندان کی اصلاح کا ذریعہ بن سکتا ہے“۔رکن شوریٰ کی جانب سے شرکا کو اپنی بچیوں کو جامعۃ المدینہ میں داخل
کروانے، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور نیکی کے کاموں میں تعاون
کرنے کی بھرپور ترغیب دی گئی۔
اجتماع
کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی۔ بعد ازاں انہوں نے ذمہ داران کے ہمراہ
جامعۃ المدینہ کی عمارت کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔