دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 مئی 2025ء کو فیضانِ جمعہHounslow London میں اسٹوڈنٹس کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبدالوہاب عطاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس نشست میں مختلف یونیورسٹیز ، کالجز اور اسکولز کے اسٹوڈنٹس شریک ہوئے۔

رکنِ شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے نوجوانوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی و تعلیمی خدمات سے روشناس کرایا اور موجودہ دور میں علم، کردار اور خدمتِ دین کی اہمیت پر نہایت مؤثر انداز میں روشنی ڈالی۔ رکنِ شوریٰ نے Making the Most of Student Life کے موضوع پر گفتگو کی اور سوال و جواب کا سلسلہ ہوا جس میں نوجوانوں نے دینی، معاشرتی اور تعلیمی حوالے سے رہنمائی حاصل کی۔

نشست کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے طلبہ کے لئے خصوصی دعا کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے حال ہی میں جرمنی کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے یورپ بھر سے آئے ہوئے ذمہ داران سے ملاقات کی اور مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں نگران یورپ ریجن اُسید رضا عطاری اور مختلف سطح کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس مشورے میں دعوتِ اسلامی کی عالمی دینی خدمات، موجودہ تنظیمی ترقیات اور یورپی ممالک میں دینی کاموں کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نگرانِ شوریٰ نے ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے مفید مشورے بھی دیئے اور مختلف امور پر رہنمائی کی ۔

ملاقات کے دوران نگرانِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے مشن ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ کو عام کرنے پر زور دیا اور یورپ میں بسنے والے مسلمانوں تک علمِ دین پہنچانے کے لئے نئے اہداف متعین کئے۔


14 مئی 2025ء بروز بدھ کو فیصل آباد کے فیضانِ مدینہ سے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام ایک آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ کے صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مولانا انور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں شرکت کو یقینی بنانے پر زور دیا اور اس سلسلے میں کارکردگی کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ انہوں نے قربانی کی کھالوں کے اہداف مقرر کرنے اور روحانی علاج کے بستوں پر آنے والے افراد کو امیرِ اہلسنت سے بیعت کروانے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ ذمہ داران کو مرکزی مجلس شوریٰ کے مدنی پھولوں کا مطالعہ کرنے کی ہدایت دی جس پر ذمہ داران نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس مشورے کا مقصد شعبہ روحانی علاج کی سرگرمیوں کو بہتر بنانا، کارکردگی میں ترقی لانا اور دینی خدمات کو موثر بنانا تھا۔ مولانا انور رضا نے شعبہ کی ترقی و تنزلی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران سے کارکردگی بہتر بنانے کی درخواست کی۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری ( آفس اسسٹنٹ )،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


پنجاب کے شہر فیصل آباد میں واقع کنزالمدارس بورڈ کے تحت 20 مئی 2025ء بروز منگل کو جامعۃ المدینہ اور کنز المدارس بورڈ کے شعبہ اکیڈمک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا۔ میٹنگ میں کنٹرولر امتحانات مولانا محمد اسماعیل، شعبہ اکیڈمک ایجوکیشن کے محمد فقیر حسین اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و صدر کنز المدارس بورڈ مولانا جنید عطاری مدنی نے فرمائی۔ انہوں نے شعبہ کو دیئے گئے موجودہ کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف و منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر اہم فیصلے اور منصوبہ بندی کی گئی تاکہ شعبہ کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے اور تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکے۔(رپورٹ: ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


18 مئی 2025ء کو مسجد فیضان الیاس، یوسی 3، چنیسر ٹاؤن میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اہم احکامِ قربانی کورس منعقد ہوا۔ اس کورس میں اہل محلہ، نمازی حضرات، معززین علاقہ اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھرپور شرکت کی۔

کورس کے دوران دارالافتاء اہلسنت کے مفتی سعید عطاری مدنی نے شرکا کو قربانی کے شرعی احکام سے آگاہ کیا اور ان کے مختلف سوالات کے تفصیلی جوابات فراہم کیے۔ اس موقع پر شرکاء نے اپنی دینی معلومات میں اضافہ کیا اور قربانی کی اہمیت و فضیلت کو سمجھا۔

کورس کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس تربیتی نشست سے حاصل ہونے والی معلومات اور رہنمائی کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کا عزم ظاہر کیا۔(رپورٹ: چنیسر ٹاؤن کے مدنی مذاکرہ و ہفتہ وار اجتماع ذمہ دار قاری محمد ناصر عطاری ،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں قرآن کریم کی تعلیم کو عام کرنے کے سلسلے میں مدرستہ المدینہ بالغان کے ذریعے بڑی عمر کے افراد کو قرآن سکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ الحمد اللہ، اس مقصد کے لیے عالمی سطح پر قرآن ٹیچنگ کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ مزید مدرسین تیار کیے جا سکیں۔

حال ہی میں جامع مسجد بلال متی تل ملتان میں جاری قرآن ٹیچنگ کورس کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نگران شعبہ مدرستہ المدینہ بالغان قاری غلام عابد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قرآن کریم کی تعلیم کو عام کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قرآن کریم کی تعلیم مکمل کرنے اور کورس میں کامیاب ہونے والے عاشقانِ رسول کو سرٹیفکیٹ اور تحائف بھی پیش کیے۔

اس موقع پر نگران شعبہ نے قرآنِ کریم کو سیکھنے، سمجھنے اور اس کی تعلیم کو عام کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے مدرستہ المدینہ بالغان پڑھانے کے لئے شرکا کے درمیان ذمہ داریاں سونپیں اور شعبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو قرآن کی خدمت کے لیے مستقل محنت کرنے کی تلقین کی ۔( کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


22 مئی 2025ء کو میر پور کشمیر میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں (دعوتِ اسلامی) کا ایک اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں صوبائی ذمہ دار شعبہ معاونت اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ غلام الیاس عطاری نے مشورے کے دوران گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے آغاز، فیضان صحابیات کے لیے بھرپور کوششیں اور نئی جگہ کا قیام، ہفتہ وار اجتماعات کو بڑھانے، نیو فیضان صحابیات کے قیام، گلی گلی مدرستہ المدینہ اور مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد میں اضافے اور اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم نکات بیان کیے۔ انہوں نے شعبہ معاونت میں ترقی کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا اور ذمہ داران کو اپنے فرائض کی انجام دہی کی ترغیب دی۔

اس مدنی مشورہ کا مقصد شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنوں کو فعال بنانے اور دینی خدمات کو مزید موثر بنانے کے لیے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کشمیر محمد اسلم عطاری،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر دعوتِ اسلامی نے اپنے پیغام کے ذریعے مسلمانوں کو قربانی کی فضیلت اور اس کے ثواب سے آگاہ کیا ہے۔ اس سال بھی دعوتِ اسلامی کے تحت قربانی کا حصہ بک کروانے اور اس کا گوشت مستحق افراد میں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

قربانی کا گوشت مستحقین تقسیم کیا جائے گا۔ یہ عمل نہ صرف عید کی خوشیوں میں اضافہ کرے گا بلکہ دوسروں کے لیے بھی خوشیوں کا سبب بنے گا۔

عید کے اس مقدس موقع پر دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر جا کر اپنی قربانی کا حصہ بک کروائیں اور دوسروں کے لیے خوشیاں بانٹیں۔

دعوتِ اسلامی کا یہ اقدام ہر مسلمان کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اس مقدس فریضہ کو احسن طریقے سے انجام دے کر اپنی روحانی اور معاشرتی ذمہ داری نبھائے۔

مزید معلومات اور حصہ بک کروانے کے لیے ویب سائٹ وزٹ کریں اور عید کی خوشیوں میں حصہ دار بنیں۔

www.dawateislami.net


رنگ پور ساؤتھ ڈویژن، بنگلہ دیش میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی کام کو مؤثر انداز میں کرنے کے طریقۂ کار سے آگاہ کرنے کے لئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت  نے ذمہ داران کے درمیان 8دینی کام کورس کروایا جس میں اس علاقے کی تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بتایا کہ دعوتِ اسلامی کا کام کیسے مؤثر انداز میں کیا جائے؟ اس کا طریقہ کار کیا ہے؟، ذمہ داران و منسلک اسلامی بہنوں کی لسٹ کو کس طرح اپ ڈیٹ کیا جائے؟، دوسرے ملک یا شہر شفٹ ہونے والے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے کیسےدینی کام لیا جائے؟ اور ان کے لئے تقرری کے عمل کو کیسے بہتر بنایا جائے؟ ۔

دیگر چند اہم نکات: ماتحت اسلامی بہنوں کی بیماری یا وفات کی صورت میں امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے پیغام منگوانے کا طریقہ کیا ہے؟٭ نئے ذمہ داران کی تقرری٭ انہیں دینی کام سکھانےاور ذمہ داری لینے کے لئے تیار کرنا٭ محفلِ نعت کا شیڈول٭ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا طریقۂ کار٭ نیکی کی دعوت دینے کے آداب و طریقۂ کار ٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنا۔

کورس کے آخر میں امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے آڈیو کلپ کے ذریعے عہدِ وفا کروایا گیا اور اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف دیئے گئے۔ اس کے بعد دعا و صلوۃ و سلام سلسلہ ہوا ۔ 


حال ہی میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت  اسلامی بہن نےرنگ پور ساؤتھ ڈویژن، بنگلہ دیش کی ذمہ داران کے درمیان 8 دینی کام کورس کروایا جس میں اس علاقے کی تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس کورس کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ مجید اور نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بتایا کہ دعوتِ اسلامی کا کام کیسے مؤثر انداز میں انجام دیا جائے؟ اس کا طریقہ کار کیا ہے؟، ذمہ داران و منسلک اسلامی بہنوں کی لسٹ کو کس طرح اپ ڈیٹ کیا جائے؟، دوسرے ملک یا شہر شفٹ ہونے والے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کام لینا اور ان کے لئے تقرری کے عمل کو بہتر بنایا جائے ۔

چند اہم نکات:٭ماتحت اسلامی بہنوں کی بیماری یا وفات کی صورت میں امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہسے پیغام حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے٭ نئی ذمہ داران کی تقرری٭ نئی ذمہ داران کو دینی کام سکھانے کا طریقۂ کار٭محفلِ نعت کا شیڈول وطریقۂ کار٭ سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقے٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا طریقۂ کار٭ نیکی کی دعوت دینے کے آداب و طریقۂ کار ۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کو گھر درس دینے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور دیگر دینی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز ذمہ داران کی ذہن سازی کی گئی کہ وہ اپنے ذیلی نگران اسلامی بہنوں و ذمہ داران کے ساتھ مل کر دینی کاموں کو آگے بڑھائیں اور اتفاق و اتحاد سے کام کریں۔

اس موقع پر امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے آڈیو کلپ کے ذریعے حاضرین سے عہدِ وفا کروایا گیا اور اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُنہیں تحائف دیئے گئے۔ اختتام پر دعا اور صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا جس کے بعد ملاقات کا سلسلہ بھی رہا۔

اس کورس سے امید کی جاتی ہے کہ رنگ پور ساؤتھ ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنیں اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں ادا کریں گی اور علاقے میں دینی کاموں کو مزید مؤثر و منظم طریقے سے آگے بڑھائیں گی۔

ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں پچھلے دِنوں ملک بھر سے ذمہ داران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں  کا 2 دن پر مشتمل مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور شعبہ جات کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

اس اہم مدنی مشورے کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے آن لائن بیان کرتے ہوئے اللہ پاک سے محبت پیدا کرنے کے متعلق مدنی پھول بیان کئے ۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے مختلف شعبہ جات کے بارے میں کلام کیا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭مکتبۃ المدینہ کے سامان کی فراہمی کا طریقہ کار٭فیضانِ صحابیات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی شاپ لگانے کی ضرورت ٭رہائشی کورسز کی آن لائن تشکیل ۔

مدنی مشورے میں طے کیا گیا کہ شعبہ جات کے اہداف 8 مہینوں کے اندر حاصل کئے جائیں گے جن میں شعبہ تعلیم، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات، شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ، شعبہ تقسیمِ رسائل، فنانس ڈیپارٹمنٹ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات، شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ، شعبہ نیک اعمال، شعبہ مدنی مذاکرہ اور خصوصی اسلامی بہنوں کے دینی کام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے خصوصی اسلامی بہنوں کے کورسز مکمل کروانے والی مبلغات کو فعال بنانے اور اُن کے ذریعے اجتماع کروانے کے اہداف بھی مقرر کئے جبکہ بنگلہ دیش کی شعبہ ذمہ داران کو مخصوص دینی کاموں کے اہداف دیئے گئے اور مسائل کے حل کے لئے بھی گفتگو ہوئی۔

معلومات کے مطابق آن لائن ہونے والے اس مدنی مشورے میں بنگلہ دیش کے رکنِ شوریٰ، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے رکنِ شوریٰ اور ملک نگران اسلامی بھائی بھی شریک تھے جنہوں نے دینی سرگرمیوں، HR ڈیپارٹمنٹ، فیضانِ صحابیات، دارالمدینہ کے تعلیمی معیار میں بہتری اور ادارتی شعبے کے قیام پر مشاورت کی نیز رابطہ برائے شخصیات للبنات کے ذریعے مزید روابط اور شخصیات سے تعلقات بڑھانے کی بھی ترغیب دلائی گئی۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کی اہمیت، دینی کاموں کی ضرورت، وفاداری، گناہوں سے بچاؤ اور دینی خدمات کی ترغیب کے لئے مدنی پھول پیش کئے ۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف پیش کئے گئے اور دعا و صلوٰۃ و سلام پر مدنی مشورے کا اختتام ہوا۔


شکارپور: نگران مجلس شعبہ مدنی چینل انجم رضاعطاری نے مجلس کے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جیکب آباد ڈویژن کے ضلع شکارپور کی تحصیل شکارپور کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بعد نماز مغرب ایک بیان فرمایا جس میں شرکاء کو دعوتِ اسلامی کا مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دی اور دینی معلومات سے آگاہی کے لیے ذہن سازی کی۔

اس موقع پر انجم رضاعطاری نے شرکاء کو مدنی چینل دیکھنے کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کیا، ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کی جدید ایپلیکیشنز کا تعارف بھی کروایا تاکہ شرکاء دینی معلومات سے بھرپور استفادہ کرسکیں۔

اس کے علاوہ، مقامی ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران و ذمہ داران سے ملاقات میں شعبہ مدنی چینل کے کام اور ترقی کے حوالے سے مفصل مشورہ کیا گیا۔ انہوں نے شعبے کا تعارف، اس کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی اور کام کرنے کے انداز و طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ خاص طور پر ذمہ داران کو تقرری کی اہمیت اور ذمہ داری کو مؤثر طریقے سے ادا کرنے پر تربیت بھی دی گئی۔ (رپورٹ: مولانا احمد عطاری مدنی، کانٹینٹ:محمد عمر فیاض مدنی)