حال ہی میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت  اسلامی بہن نےرنگ پور ساؤتھ ڈویژن، بنگلہ دیش کی ذمہ داران کے درمیان 8 دینی کام کورس کروایا جس میں اس علاقے کی تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس کورس کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ مجید اور نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بتایا کہ دعوتِ اسلامی کا کام کیسے مؤثر انداز میں انجام دیا جائے؟ اس کا طریقہ کار کیا ہے؟، ذمہ داران و منسلک اسلامی بہنوں کی لسٹ کو کس طرح اپ ڈیٹ کیا جائے؟، دوسرے ملک یا شہر شفٹ ہونے والے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کام لینا اور ان کے لئے تقرری کے عمل کو بہتر بنایا جائے ۔

چند اہم نکات:٭ماتحت اسلامی بہنوں کی بیماری یا وفات کی صورت میں امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہسے پیغام حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے٭ نئی ذمہ داران کی تقرری٭ نئی ذمہ داران کو دینی کام سکھانے کا طریقۂ کار٭محفلِ نعت کا شیڈول وطریقۂ کار٭ سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقے٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا طریقۂ کار٭ نیکی کی دعوت دینے کے آداب و طریقۂ کار ۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کو گھر درس دینے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور دیگر دینی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز ذمہ داران کی ذہن سازی کی گئی کہ وہ اپنے ذیلی نگران اسلامی بہنوں و ذمہ داران کے ساتھ مل کر دینی کاموں کو آگے بڑھائیں اور اتفاق و اتحاد سے کام کریں۔

اس موقع پر امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے آڈیو کلپ کے ذریعے حاضرین سے عہدِ وفا کروایا گیا اور اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُنہیں تحائف دیئے گئے۔ اختتام پر دعا اور صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا جس کے بعد ملاقات کا سلسلہ بھی رہا۔

اس کورس سے امید کی جاتی ہے کہ رنگ پور ساؤتھ ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنیں اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں ادا کریں گی اور علاقے میں دینی کاموں کو مزید مؤثر و منظم طریقے سے آگے بڑھائیں گی۔