رنگ پور ساؤتھ ڈویژن، بنگلہ دیش میں قائم
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کام کو مؤثر انداز میں کرنے کے طریقۂ کار سے آگاہ کرنے کے لئے نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت نے ذمہ داران کے درمیان 8دینی کام
کورس کروایا جس میں اس علاقے کی تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بتایا کہ دعوتِ اسلامی کا کام کیسے مؤثر
انداز میں کیا جائے؟ اس کا طریقہ کار کیا ہے؟، ذمہ داران و منسلک اسلامی بہنوں کی
لسٹ کو کس طرح اپ ڈیٹ کیا جائے؟، دوسرے ملک یا شہر شفٹ ہونے والے ذمہ دار اسلامی
بہنوں سے کیسےدینی کام لیا جائے؟ اور ان
کے لئے تقرری کے عمل کو کیسے بہتر بنایا
جائے؟ ۔
دیگر چند اہم نکات: ماتحت اسلامی بہنوں کی بیماری یا وفات کی صورت میں امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے پیغام منگوانے کا طریقہ کیا ہے؟٭ نئے ذمہ داران کی
تقرری٭ انہیں دینی کام سکھانےاور ذمہ داری لینے کے لئے تیار کرنا٭ محفلِ نعت کا شیڈول٭ماہانہ
سیکھنے سکھانے کے حلقے٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا طریقۂ کار٭ نیکی کی دعوت دینے
کے آداب و طریقۂ کار ٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنا۔
کورس کے آخر میں امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے
آڈیو کلپ کے ذریعے عہدِ وفا کروایا گیا اور اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں
تحائف دیئے گئے۔ اس کے بعد دعا و صلوۃ و سلام سلسلہ ہوا ۔