ڈھاکہ بنگلہ دیش میں 2 دن پر مشتمل ملک سطح و
شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں پچھلے دِنوں ملک بھر سے
ذمہ داران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
2 دن پر مشتمل مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور شعبہ
جات کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے تبادلۂ خیال کیا گیا ۔
اس اہم مدنی مشورے کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک
اور نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے
بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے آن لائن بیان کرتے ہوئے اللہ پاک سے محبت پیدا کرنے کے متعلق مدنی پھول بیان
کئے ۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے مختلف شعبہ جات کے بارے میں
کلام کیا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭مکتبۃ المدینہ کے سامان کی فراہمی کا طریقہ کار٭فیضانِ
صحابیات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی شاپ لگانے کی ضرورت ٭رہائشی کورسز کی آن لائن تشکیل
۔
مدنی مشورے میں طے کیا گیا کہ شعبہ جات کے اہداف 8 مہینوں کے
اندر حاصل کئے جائیں گے جن میں شعبہ تعلیم،
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات، شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ، شعبہ تقسیمِ رسائل، فنانس
ڈیپارٹمنٹ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات، شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ، شعبہ نیک
اعمال، شعبہ مدنی مذاکرہ اور خصوصی اسلامی بہنوں کے دینی کام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے خصوصی
اسلامی بہنوں کے کورسز مکمل کروانے والی مبلغات کو فعال بنانے اور اُن کے ذریعے
اجتماع کروانے کے اہداف بھی مقرر کئے جبکہ
بنگلہ دیش کی شعبہ ذمہ داران کو مخصوص دینی کاموں کے اہداف دیئے گئے اور مسائل کے
حل کے لئے بھی گفتگو ہوئی۔
معلومات کے مطابق آن لائن ہونے والے اس مدنی
مشورے میں بنگلہ دیش کے رکنِ شوریٰ، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے رکنِ شوریٰ
اور ملک نگران اسلامی بھائی بھی شریک تھے جنہوں نے دینی سرگرمیوں، HR ڈیپارٹمنٹ،
فیضانِ صحابیات، دارالمدینہ کے تعلیمی معیار میں بہتری اور ادارتی شعبے کے قیام پر
مشاورت کی نیز رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے ذریعے مزید روابط اور شخصیات سے تعلقات بڑھانے کی بھی ترغیب دلائی گئی۔
بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ
اسلامی کی اہمیت، دینی کاموں کی ضرورت، وفاداری، گناہوں سے بچاؤ اور دینی خدمات کی
ترغیب کے لئے مدنی پھول پیش کئے ۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے
تحائف پیش کئے گئے اور دعا و صلوٰۃ و سلام پر مدنی مشورے کا اختتام ہوا۔