نگران مجلس شعبہ مدنی چینل انجم رضاعطاری کا کندھ کوٹ میں
مدنی حلقوں کا انعقاد اور شعبہ کی ترقی کے لیے اہم اقدامات

کشمور: نگران مجلس شعبہ مدنی چینل انجم رضاعطاری نے دیگر
ذمہ داران کے ہمراہ جیکب آباد ڈویژن کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ کا تفصیلی
دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف مقامات پر مدنی حلقوں کا انعقاد کیا، شرکاء کو
مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے ان کے دلوں میں دینی معلومات حاصل کرنے کا
جذبہ پیدا کیا۔
اس موقع پر انجم رضاعطاری نے شرکاء کو مدنی چینل دیکھنے
کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشنز کا تعارف بھی کروایا تاکہ شرکاء دینی
معلومات سے بھرپور استفادہ کرسکیں۔
اس کے علاوہ مقامی ذمہ داران کے ساتھ مشترکہ نشست میں
شعبہ کی ترقی اور کام کو مزید بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ذمہ داران
نے شعبہ کے اقدامات کو جاری رکھنے اور مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس پروگرام کا مقصد شعبہ مدنی چینل کو مزید موثر بنانا
اور دینی فہم و آگاہی کو فروغ دینا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ شرکاء دینی تعلیمات سے
مستفید ہوسکیں۔(رپورٹ: مولانا احمد
عطاری مدنی، کانٹینٹ:محمد عمر فیاض مدنی)
کشمور ڈویژن میں مدنی حلقوں کا انعقاد، نگران مجلس شعبہ
مدنی چینل انجم رضاعطاری نے شرکا کی رہنمائی کی

کشمور: نگران مجلس شعبہ مدنی چینل انجم رضاعطاری نے دیگر
ذمہ داران کے ہمراہ جیکب آباد ڈویژن کے ضلع کشمور کی تحصیل کشمور کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے مختلف مقامات پر مدنی حلقوں کا انعقاد کیا۔ اس دوران مقامی ذمہ داران کو
مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے، شرکاء کو دینی معلومات سے روشناس کرایا اور
مدنی چینل دیکھنے کا ذہن بھی دیا گیا۔
اس کے علاوہ مقامی جامع مسجد کشمور میں بیان کے دوران
انجم رضاعطاری نے شرکاء کو دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشنز کا تعارف کروایا اور انہیں
دینی معلومات کے ذریعے مستفید ہونے کی ترغیب دی۔ بیان میں طلبہ کے درمیان سلسلہ
وار گفتگو بھی ہوئی جہاں دینی تعلیمات سے آگاہی کا سلسلہ جاری رہا۔
اس موقع پر ذمہ داران اور شرکاء نے دینی سرگرمیوں میں
بھرپور شرکت کی اور مدنی چینل کے فوائد سے آگاہی حاصل کی۔ یہ پروگرام شرکاء کے لیے
دینی معلومات کے فروغ اور دعوتی سرگرمیوں کو مزید تقویت دینے کا سبب بنا۔(رپورٹ: مولانا احمد عطاری مدنی، کانٹینٹ:محمد عمر
فیاض مدنی)
دارالافتاء اہل سنت کے پیجز پر آج شام آن لائن سوال و جواب کا سیشن ہوگا، مفتی کفیل عطاری
مدنی جوابات ارشاد فرمائیں گے

ہفتہ 26 اپریل 2025 کو شام 6 بجکر 10 منٹ پر، ایک
اہم آن لائن سوال و جواب سیشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مفتی محمد کفیل رضا
عطاری مدنی شرکاء کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیں گے۔ یہ سیشن اسلامی تعلیمات،
فقہ، عبادات اور روزمرہ زندگی سے متعلق اہم مسائل کے حل کے لیے خاص طور پر ترتیب دیا
گیا ہے۔
شرکاء اس سیشن میں اپنے سوالات براہ راست بھیج
سکتے ہیں اور مفتی صاحب سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سیشن لائیو نشر کیا جائے
گا اور آپ اسے یوٹیوب اور فیس بک کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے www.daruliftahlesunnat.com وزٹ کریں یا ہمارے سوشل میڈیا پیجز سے رابطہ
کریں۔
اس اہم آن لائن سوال و جواب سیشن میں شرکت کریں
اور دینی مسائل کے حل کے لیے استفادہ کریں۔

کراچی (24 مئی 2025) – مئی کی 24 تاریخ کو عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ایک روحانی اور علمی مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس
میں شیخ طریقت، امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے مدنی
پھول اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ایمان اور اخلاق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
یہ روحانی محفل مدنی چینل پر لائیو نشر کی گئی جس کے ذریعے
ہزاروں عاشقان رسول نے فیضان مدینہ میں شریک ہوکر اس مبارک مجلس سے فیض حاصل کیا۔
اس کے علاوہ، لاکھوں افراد ملک بھر اور دنیا کے مختلف ممالک میں اس عظیم اجتماع کو
اپنی اپنی جگہوں سے دیکھ رہے تھے جس سے یہ ثابت ہوا کہ محبتِ رسول اور اسلام کی
سربلندی کے جذبے کا یہ اجتماع کتنا مؤثر تھا۔
اس مدنی مذاکرےکا مقصد مسلمانوں میں علمی اور روحانی بیداری
پیدا کرنا اور محبتِ رسول کو فروغ دینا تھا۔ شیخ طریقت مولانا الیاس عطار قادری نے
اپنی دلنشین گفتگو میں امت مسلمہ کے لیے رحمتِ عالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات کی پیروی اور کردار سازی کی
ضرورت پر زور دیا۔
مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت نے عاشقانِ رسول اور کالرز
کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے جن میں سے چند سوالات اور ان کے جوابات کا خلاصہ
یہاں درج ذیل ہے:
سوال: بعض
اوقات بچوں کو بددُعا دی جاتی ہے،اسی طرح مائیں بھی اپنے آپ کوکوسنے دیتی ہیں ،ایساکرنا کیساہے ؟
جواب:
بعض مائیں بچوں کو بد دعائیں اور کوسنے دیتی
ہیں ،یا اپنے آپ کوبد دعائیں دے ڈالتی ہیں،
یہ بہت بڑی بھول اور بُری بات ہے۔ ایسا نہ
کیا جائے ،یہ بہت خطرناک ہوتی ہیں ،اگر یہ قبول ہو جائیں اور بچے کو کچھ ہو جائے
تو ماں کوہی سب سے زیادہ صدمہ ہو گا ،پھر
پچھتانے سے کچھ نہ ہو گا، بعض قبولیت کی گھڑیاں ہوتی ہیں
سوال: کیا بیٹی یا کسی مسلمان کو قربانی کا جانور گفٹ کر
سکتے ہیں ؟
جواب:
کوئی شرعی رکاوٹ نہ ہو تو کر سکتے ہیں ۔
سوال: کتنے
انبیائے کرام علیہم السلام ہیں جن پر ظاہری
طور پر موت نہیں آئی اور وہ زندہ ہیں ؟
جواب: اللہ پاک کے4 نبی ایسے ہیں کہ ان پر ظاہری طور پر
موت نہیں آئی ۔(1)حضرت عیسیٰ علیہ السلام
(2) حضرت اِدریس علیہ السلام آسمان پر زندہ ہیں اور (3) حضرت الیاس علیہ السلام اور (4)حضرت خضر علیہ السلام زمین
پر زندہ ہیں ۔
سوال: اُوْلُو اَلعَزْم رسول کتنے ہیں ؟
جواب:
اُوْلُو اَلعَزْم (یعنی بہت بلند ہمت
وحوصلے والے) رسول 5ہیں ،سب سے آخری نبی
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ،حضرت ابراہیم علیہ السلام ،حضرت موسیٰ
علیہ السلام ،حضرت عیسی ٰ علیہ السلام اور
حضرت نوح علیہ السلام
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” مدینے کی زیارتیں “ پڑھنے یا
سُننے والوں کوامیر اہل سنت مولانا الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب:
یا اللہ پاک! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”مدینے کی زیارتیں“ پڑھ یا سُن لے،
اُسے مدینۂ پاک کی بار بار با ادب حاضری نصیب فرما اور اُس کی ماں باپ سمیت
بےحساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم
النَّبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
سوال : نکسیر(ناک
سے خون بہنے)کا گھریلو علاج کیا ہے ؟
جواب:
کدو شریف 50 گرام ۔ کھیرا 50 گرام - چقندر 50 گرام۔
روزانہ صبح و
شام ان سب کو ایک گلاس پانی میں گرائنڈ کر کے چھان کر (بغیر چھانے بہتر ) پی لیجئے
۔ (خالی پیٹ بہتر )
مدت:
تا حصول شفا ۔5 تا 10 سال آدھی خوراک
سہولت:
مرد و عورت ہر موسم میں استعمال کر سکتے ہیں۔
پرہیز:یہ
علاج کریں یا نہ کریں نکسیر کے مریض کیلئے گرم تاثیر والی چیزوں اور گوشت کا زیادہ
استعمال نقصان دہ ہے۔
دیگر فوائد: ہاتھ پاؤں میں یا پیشاب میں جلن، معدے میں تیزابیت یا جن کو گرمی زیادہ
لگتی ہو یہ سب بھی اس گھر یلو علاج سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
تاکید :ہر
علاج اپنے طبیب کے مشورے سے کیجئے۔
یہ مکمل مدنی مذاکرہ دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک
کیجئے:

گزشتہ روز پاکستان مشاورت آفس کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ
HR کا مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ،
فیصل آباد میں منعقد ہوا جس میں نگرانِ
پاکستان مشاورت آفس مولانا حاجی عمر عطاری
مدنی، آفس منیجر محمد شرجیل انجم عطاری اور رکنِ HR ڈیپارٹمنٹ محمد وسیم عطاری مدنی سمیت HR ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ ذمہ داران شریک ہوئے۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مشورے میں اِن امور پر گفتگو کی:٭ شعبے
کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ٭بہتری کے لیے تجاویز ٭فالواپ کے پینڈنگ مدنی پھولوں
پر تبادلۂ خیال٭مسائل کا حل ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان مشاورت آفس کے ذیلی
شعبہ ”جائزہ ڈیپارٹمنٹ“ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں منعقد ہوا
جس میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مشاورت آفس مولانا
حاجی عمر عطاری مدنی، آفس مینجر محمد شرجیل انجم عطاری، رکنِ فیڈ بیک ڈیپارٹمنٹ مولانا
محمد نواز عطاری مدنی سمیت جائزہ ڈیپارٹمنٹ اور شعبے کے متعلقہ ذمہ داران نے شرکت
کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے اس مشورے میں درج ذیل
اہم نکات پر گفتگو کی:
٭شعبے کی موجودہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ٭کارکردگی
میں مزید بہتری کے لئے تجاویز٭فالواپ کے پینڈنگ مدنی پھولوں پر کلام٭ڈیپارٹمنٹ میں
درپیش مسائل کا حل اور مستقبل کی حکمت عملی۔
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پاکستان مشاورت آفس
اور صوبائی آفسز نگران کا مدنی مشورہ

عالمی سطح پر خدمت دین کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پاکستان مشاورت آفس
اور صوبائی آفسز نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں رکنِ
شوریٰ و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و
رہنمائی کی۔
شرکا میں شامل اہم ذمہ داران:رکنِ شوریٰ حاجی رفیع
عطاری، سید شاہد عطاری (شوریٰ آفس کراچی)، مولانا حاجی عمر عطاری مدنی (نگران پاکستان مشاورت آفس)،
محمد شرجیل انجم عطاری (آفس مینجر پاکستان مشاورت آفس)، محمد مظہر حنیف مدنی عطاری، صوبائی آفس نگران،
نگرانِ شعبہ قافلہ، شعبہ اصلاحِ اعمال، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان، شعبہ مدنی
کورسز، شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے ذمہ داران۔
معلومات کے مطابق مدنی مشورے کے جن اہم نکات پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے تبادلۂ خیال کیا اُن سے بعض یہ ہیں:٭شعبے کی موجودہ کارکردگی کا
تفصیلی جائزہ٭فیڈ بیک اور اپڈیٹ سسٹم پر گفتگو٭سید شاہد عطاری کی پیش کردہ تجاویز
کا جائزہ اور مشاورت۔
فیصل آبادکے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رمضان اعتکاف و
شعبہ قافلہ کی میٹنگ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت رکنِ
شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی ہوئی۔
اس میٹنگ میں رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری،
نگرانِ شعبہ، صوبائی ذمہ داران، صوبائی آفس نگران اور مختلف شعبہ جات کے
نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شرکا میں شامل شعبہ جات:شعبہ جامعۃ المدینہ (بوائز)، شعبہ مدرسۃ
المدینہ (بوائز)،
شعبہ امام مساجد، شعبہ فیضانِ مدینہ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، شعبہ قافلہ، شعبہ اصلاحِ
اعمال، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان، شعبہ مدنی کورسز، شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی
مذاکرہ، شعبہ 12 دینی کام (جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ)۔
میٹنگ کے دوران جن اہم امور پر گفتگو کی گئی اُن کی تفصیل یہ ہے:٭تقرری
اور کارکردگی کا فیڈبیک٭رمضان اور ماہانہ عطیات کی کارکردگی٭ذمہ داران کے شیڈول کی
کارکردگی٭رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری کی جانب سے جائزہ اور رہنمائی٭آمدنی و
اخراجات کا جائزہ٭آئندہ سال کے اہداف٭یادِ رمضان اور مدنی مذاکرہ اجتماعات ٭شیڈول
کا فیڈبیک، نگرانوں کی کارکردگی٭دورانِ اعتکاف آڈیو/ویڈیو مدنی مذاکرہ سننے کی کارکردگی٭ڈیٹا،
رپورٹنگ اور نتائج کی بنیاد پر آئندہ حکمتِ عملی٭ شعبہ قافلہ کے تحت چرم قربانی کے
قافلے٭محرم الحرام اور ربیع الاول کے خصوصی قافلے۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے تمام ذمہ
داران کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئےاُن کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ اجتماعی قربانی
و چرم قربانی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، فیصل
آباد میں شعبہ اجتماعی قربانی و چرم قربانی کے تحت ایک اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں پاکستان بھر سے آنے والے صوبائی اور دیگر تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران نے
شرکت کی جن میں خصوصاً نگران شعبہ،صوبائی نگران و آفس نگران،شعبہ قافلہ،شعبہ اصلاحِ
اعمال،شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان،شعبہ مدنی کورسز،شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی
مذاکرہ،شعبہ جامعۃ المدینہ (بوائز)، شعبہ مدرسۃ المدینہ (بوائز)، شعبہ امام مساجد،شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی (گرلز و بوائز)، فنانس ڈیپارٹمنٹ
شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق مدنی مشوے میں رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی تربیت
و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ۔
گفتگو کے
اہم نکات: ٭رمضان اور ماہانہ عطیات کا جائزہ٭ ذمہ داران کے شیڈول و کارکردگی کا جائزہ٭گزشتہ
کارکردگی ٭آئندہ کی حکمتِ عملی٭اجتماعی قربانی و چرم قربانی کے اسٹالز کا جائزہ٭کال
سینٹر تربیتی سلسلے٭کھال گودام٭خود کفالت کے حوالے سے ترقیاتی اقدامات۔
مدنی مشورے کے اختتام پر نگران پاکستان مشاورت
نے شرکا کو قیمتی اصلاحی نکات بیان فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی دینی، تنظیمی و
فلاحی خدمات کے تسلسل کو مزید مضبوط بنانے کی ترغیب دی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد پنجاب میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دینی کاموں کا
جائزہ لینے کے لئےشعبہ اطراف کے علاقے کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری، صوبائی ذمہ
داران اور مختلف شعبہ جات (شعبہ قافلہ، شعبہ اصلاحِ اعمال،
شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان، شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ اور شعبہ مدنی
کورسز) کے نگران اسلامی بھائیوں کی
شرکت ہوئی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
تربیت و رہنمائی کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے مدنی پھول بیان کئے اور مختلف امور پر گفتگو کی جن میں سے بعض
درج ذیل ہیں:
٭تقرری فیڈبیک ٭ رمضان اور ماہانہ عطیات ٭ ذمہ داران کے شیڈول کی کارکردگی٭صوبائی
نگران اور متعلقہ ڈویژن نگران کے شیڈول کی کارکردگی٭دینی کاموں کی 6 ماہ (اکتوبر 2024ء تا مارچ 2025ء) کی اوسط کارکردگی٭12 ماہ اور 1 ماہ کے قافلوں کی آمد کی کارکردگی٭لاہور
اور کراچی کے ذمہ داران کا KPK و بلوچستان شیڈول کی کارکردگی٭شعبے کےمدنی
مشوروں کا طے شدہ شیڈول اور کارکردگی٭ اعتکاف کارکردگی٭ FGRFکی کارکردگی اور پلاننگ٭آئندہ مہینوں میں ہونے
والے مدنی مذاکروں اور اجتماع و جلوسِ میلاد کی تیاری۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد پنجاب کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں شعبہ ہفتہ
وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے ذمہ داران کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری، صوبائی ذمہ داران اور
مختلف شعبہ جات (شعبہ قافلہ، شعبہ اصلاحِ اعمال، شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغان اور شعبہ مدنی کورسز) کے نگران اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بیان کیا اور مختلف امور پر گفتگو
کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

اسکاٹ
لینڈ (Scotland)
کے شہر گلاسگو (Glasgow)
میں
پروفیشنلز کے درمیان Meet UP کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے
والے ماہرین اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور اپنے اپنے شعبے میں رہتے
ہوئے دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کا ذہن دیا۔ میٹ اپ میں شرکا نے معاشرتی خدمت اور نوجوان نسل کی رہنمائی جیسے
موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔