16 سے 26 مئی 2026ء تک (علاوہ جمعرات) مدنی چینل پیش کر رہا ہے خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت کا خصوصی پروگرامادائے خلیل علیہ السلام جوکہ روزانہ رات تقریباً 09:15 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق) نشر کیا جائے گا۔

اس پروگرام میں خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت حضرت مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی خاص طور پر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کے واقعات اور اور ان واقعات سے اخذ کیے جانے والے اہم نکات بیان کریں گے۔

علمِ دین حاصل کرنے اور انبیائے کرام کے واقعات سے آگاہ ہونے کا یہ بہترین موقع ہے لہٰذا دعوتِ اسلامی کے اس پروگرام کو ضرور بالضرور دیکھیں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس کی دعوت دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس پروگرام سے فائدہ حاصل کر سکیں۔