کراچی، 17 مئی 2026ء:

عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی، فیضانِ مرشد کراچی کے عاشقانِ رسول کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کر رہی ہے جس کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نیکی کی دعوت عام کرنا ہے۔ یہ تقریب دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 17 مئی 2026ء بروز اتوار منعقد کی جائے گی ۔

تقریب کا آغاز قرآنی آیات کی تلاوت اور نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا ۔ اس خصوصی پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت حضرت مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی دوپہر تقریباً 3 بجے دوپہر بیان فرمائیں گے۔

اس دوران خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت فیضانِ مرشد کے عاشقانِ رسول کو مختلف مدنی پھولوں اور نصیحتوں سے نوازیں گے جبکہ سوال و جواب کا سیشن بھی ہوگا جس میں شرکا اپنے سوالات کے جواب حاصل کریں گے۔ آخر میں خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت تمام عاشقانِ رسول سے ملاقات فرمائیں گے۔

فیضانِ مرشد کراچی کے تمام عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے اس اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ دینِ اسلام کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جاسکے۔