ایک عقل مند باپ وہ نہیں جو صرف اپنے بچوں کی مادی ضروریات پوری کرے، بلکہ وہ ہے جو ان کی کردار سازی اور ذہنی نشوونما پر توجہ دیتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی خوبی صبر اور دوراندیشی ہوتی ہے۔ وہ جانتا ہے کہ کب سختی کرنی ہے اور کب دوستی کا ہاتھ بڑھانا ہے۔ اچھا باپ  وہ ہوتا ہے جو نصیحتوں سے زیادہ اپنے عمل سے سکھاتا ہے، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ بچے وہ نہیں کرتے جو وہ سنتے ہیں بلکہ وہ کرتے ہیں جو وہ اپنے باپ کو کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔

والد کی رہنمائی کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ عقل مند باپ پڑھنے/سننے کی ترغیب دی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ عقل مند باپ پڑھ یا سن لے اُسے دنیا کے غموں سے نجات دے کر دو جہاں کی خوشیاں نصیب فرمااور ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download