5 مئی 2026ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد کی مرکزی برانچ ستیانہ روڈ میں پنجاب کے برانچ ناظمین اور ڈویژن ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

ڈویژن ذمہ دار مولانا شہباز عطاری مدنی نے ماہانہ مدنی مشورے کا آغاز مطالعہ کی اہمیت سے کیا نیز مطالعہ کی فضیلت اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کی ذہن سازی کی ۔

نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے افواہوں سے بچنے اور ان کی زد میں آکر ماحول کو خراب ہونے سے روکنے کے حوالے سے ناظمین و ذمہ داران کی تربیت کی۔

آخر میں صوبائی ذمہ دار مولانا رضوان مدنی صاحب نے شعبے میں مالیاتی نظام کے نفاذ اور بہتر کارکردگی کے متعلق حاضرین کی رہنمائی کی تاکہ مالی امور کو شفاف اور مؤثر طور پر انجام دیا جا سکے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)