دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگران شعبہ، رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، صوبائی ذمہ داران اور ڈویژن ذمہ داران (پنجاب )نے شرکت کی۔

اس میٹنگ کا مقصد شعبے کی حالیہ کارکردگی و حالیہ تقرریوں کا تفصیلی جائزہ لینا اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

میٹنگ کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے کلام کرتے ہوئے شعبہ کی کارکردگی کا فالو اپ لیا اور موجودہ چیلنجز کے حل کے لیے رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ دیگر اہم موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی جن میں کرنٹ تقرریوں اور دیگر انتظامی امور شامل تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)