بہاولپور ، پنجاب میں 11 مئی 2026 کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائز کے تحت بہاولپور برانچ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس ماہانہ مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور ذمہ داران کو افواہوں سے بچاؤ اور ماحول کو خراب ہونے سے روکنے کے حوالے سے چند اہم باتیں بتائیں۔

اسی طرح ڈویژن ذمہ دار نے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دیگر امور پر بھی رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)