مورخہ 1 مئی 2026ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے تحت سویڈن میں قائم  Stockholmsvagen 25, Marsta میں اجتماع FEMILY EVENT کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول اور اہلِ محبت نے شرکت کی۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پروگرام کا آغاز شام 6 بجے قرآن پاک کی تلاوت اور نعت شریف سے ہوا جس کے بعد کم و بیش 6:45 پر خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کا خصوصی بیان ہوا۔

دورانِ بیان خلیفۂ امیرِ اہلسنت نے وہاں موجود تمام عاشقانِ رسول کو قرآن و حدیث کی تعلیمات کے متعلق بتایا اور انہیں تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

پروگرام کے اختتام پر کثیر عاشقانِ رسول نے خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی اور اُن کے ہاتھوں عمامہ شریف بھی باندھا۔

اس پروگرام میں مقامی ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے اور اس کے لئے بھرپور انداز میں کوشش کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔