دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے حال ہی میں جرمنی کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے یورپ بھر سے آئے ہوئے ذمہ داران سے ملاقات کی اور مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں نگران یورپ ریجن اُسید رضا عطاری اور مختلف سطح کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس مشورے میں دعوتِ اسلامی کی عالمی دینی خدمات، موجودہ تنظیمی ترقیات اور یورپی ممالک میں دینی کاموں کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نگرانِ شوریٰ نے ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے مفید مشورے بھی دیئے اور مختلف امور پر رہنمائی کی ۔

ملاقات کے دوران نگرانِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے مشن ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ کو عام کرنے پر زور دیا اور یورپ میں بسنے والے مسلمانوں تک علمِ دین پہنچانے کے لئے نئے اہداف متعین کئے۔