دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں قرآن کریم کی
تعلیم کو عام کرنے کے سلسلے میں مدرستہ المدینہ بالغان کے ذریعے بڑی عمر کے افراد
کو قرآن سکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ الحمد اللہ، اس مقصد کے لیے عالمی سطح پر قرآن ٹیچنگ
کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ مزید مدرسین تیار کیے جا سکیں۔
حال ہی میں جامع مسجد بلال متی تل ملتان میں
جاری قرآن ٹیچنگ کورس کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نگران شعبہ مدرستہ
المدینہ بالغان قاری غلام عابد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قرآن کریم کی
تعلیم کو عام کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قرآن کریم کی تعلیم مکمل کرنے
اور کورس میں کامیاب ہونے والے عاشقانِ رسول کو سرٹیفکیٹ اور تحائف بھی پیش کیے۔
اس موقع پر نگران شعبہ نے قرآنِ کریم کو سیکھنے،
سمجھنے اور اس کی تعلیم کو عام کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے مدرستہ المدینہ بالغان
پڑھانے کے لئے شرکا کے درمیان ذمہ داریاں
سونپیں اور شعبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو قرآن کی خدمت کے لیے
مستقل محنت کرنے کی تلقین کی ۔( کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)