4 ذوالحجۃ الحرام, 1446 ہجری
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے
تحت 27 مئی 2025ء کو پاکستان کے شہر نوابشاہ میں شعبے کے ڈسٹرکٹ نگران و ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس کا مقصد شعبے میں ترقی کے لئے دینی کاموں کو
مزید بڑھانا اور نئے منصوبے شروع کرنا تھا۔
اس دوران پاکستان سطح کے سوسائٹی ذمہ دار خلیل
عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جن میں گلی گلی مدرسہ شروع کرنے، فیضان صحابیات
کا آغاز کرنے اور ہفتہ وار اجتماعات کو
فعال بنانے پر زور دیا گیا۔ (رپورٹ: محمد شفیق عطاری شعبہ معاونت برائے
اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)