24 مئی 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے بارے میں آگاہی کے لئے  صوبہ پنجاب کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان ذیلی شعبہ ذمہ دار برائے فزیکل اسپیشل پرسن خالد محمود عطاری نے بھی شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ عمیر ہاشمی عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ فزائی کے لئے نمایاں کارکردگی پر اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)