اہلِ اسلام کے لئے قبلہ کی سمت کا درست اندازہ
لگانا بہت اہم ہے تاکہ نماز صحیح اور مکمل ہو۔ یہ طریقہ سال میں دو بار 27 / 28 مئی اور 15 / 16 جولائی کو زیادہ مؤثر
ثابت ہوتا ہے کیوں کہ مذکورہ تاریخوں میں سورج عین کعبہ معظمہ کے اوپر آتا ہے۔اس
وقت کسی بھی شے (Object) کے بننے والے
سائے (Son Shadow) کی مدد سے بآسانی درست سمتِ قبلہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔
طریقۂ کار:٭ 27 یا 28 مئی کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق دن
12:18 پر جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق دن 02:18 پر ایک لمبی سیدھی لکڑی یا سریے(iron rod) کو سیدھی حالت میں کھڑا کریں اور اس بات کا خاص
خیال رکھیں کہ یہ کسی جانب جھکا ہوا نہ ہو٭ اس وقت کسی ڈوری کے سرے پر کوئی وزنی
چیز باندھ کر لٹکا دیں تاکہ یہ برقرار رہے٭ اس وقت بننے والے سایہ پر نشان لگا لیں٭
پھر اس سایہ کے نشان کے سامنے کھڑے ہو کر ان لکڑی، سریے یا ڈوری کی جانب رخ کریں، یہ
سمت عین قبلہ کی طرف ہوگی۔
نوٹ: اگر آپ یہ عمل 2
سے 4 منٹ قبل یا بعد بھی کریں تو کوئی حَرَج نہیں۔ اس سے قبلہ کی سمت کا اندازہ
کافی حد تک درست ہو جائے گا۔
اہم نکات: اگر قبلہ سے سیدھی جانب (Right Side) یا الٹی جانب (Left Side) 45 درجے کے اندر نماز پڑھ لی جائے، تو یہ شرعی طور پر
صحیح سمجھا جائے گا۔ (ماخوذاً،
بہارِ شریعت، 1/487، حصہ 3، مکتبہ الدینہ)
اس طریقہ سے نہ صرف قبلہ کا درست رخ معلوم کیا
جا سکتا ہے، بلکہ آپ کی نماز بھی زیادہ درست اور قابل اعتماد ہو جائے گی۔ علماء
کرام کا یہ مشورہ ہے کہ اس سادہ مگر مؤثر طریقہ کو اپنایا جائے تاکہ نماز کی ادائیگی
میں کوئی غلطی نہ رہے اور عبادات میں خشوع و خضوع پیدا ہو۔(رپورٹ: شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)