2 ذوالحجۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے تحت 23 مئی 2025 ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ویمبلے (Wembley) لندن
میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کے پروفیشنلز، نوجوان، مختلف
شخصیات اور گرد و نواح کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔
اجتماع
میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”اصلاحِ اعمال، علمِ دین کی اہمیت اور
سنتوں بھری زندگی گزارنے“ کے موضوع پر بیان کیا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں
شرکا کی رہنمائی کی۔
بیان
کے بعد حاضرین کو دینی اور معاشرتی مسائل
پر سوالات کا موقع دیا گیا جبکہ مفتی صاحب نے حکمت و بصیرت کے ساتھ جوابات دیئےجن
سے سامعین نے استفادہ کیا۔
شرکا نے
اس نشست کو ”علم و عمل کا مجموعہ“ قرار دیا اور دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات
کو سراہتے ہوئے اس طرح کے مزید سیشنز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔