2 ذوالحجۃ الحرام, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام برطانیہ
کے شہر ایلزبری (Aylesbury) کی
فیضانِ صدیق اکبر مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان، اسٹوڈنٹس،
تاجران اور مقامی شخصیات شریک ہوئیں۔
اجتماع
میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے علمِ دین، نماز کی
اہمیت، اصلاحِ اعمال، اور سنتوں بھرے معاشرے کے قیام پر نہایت پُراثر انداز میں
روشنی ڈالی۔ مفتی صاحب نے اپنے بیان میں فرمایا کہ ”ہمیں اپنے دلوں کو قرآن و سنت کے نور سے
روشن کرنا ہے، معاشرے میں امن، محبت اور خیر
خواہی کو عام کرنا ہے“۔
بیان
کے اختتام پر دعا ہوئی جس میں امتِ مسلمہ،
برطانیہ میں بسنے والے مسلمانوں کے ایمان و عمل کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔