دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ممالک میں کی جانے
والی دینی و فلاحی خدمات کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف اسٹیٹس کے نگران و ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی خالد عطاری نے
بیرونِ ممالک میں جاری دینی و فلاحی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے چند اہم نکات پر
تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی خالد عطاری نے ذمہ
داران و نگران اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے
اہداف دیئے اور دینی و فلاحی معاملات میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت UK میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز ایک میٹنگ ہوئی جس میں ایسٹ برمنگھم کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ویسٹ مڈلینڈ ریجن UK کے
نگران سیّد عمار عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ایسٹ برمنگھم میں
ہونے والی دعوتِ اسلامی کی ایکٹیویٹیز کا
جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔
اس
دوران ایسٹ برمنگھم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی ایکٹیویٹیز میں
مزید بہتری لانے اور اس کے لئے مزید کوشش کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
تلوکر ٹاؤن، ہری پور میں ”دستارِ فضیلت اجتماع“،
113 بچوں کی دستار بندی کی گئی
ہری پور، صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے تلوکر ٹاؤن
میں قائم مدرسۃالمدینہ بوائز میں پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت ”دستارِ فضیلت اجتماع“ منعقد ہوا جس میں سرپرست حضرات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے کثیر
تعداد میں شرکت کی۔
ابتداءً تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں
اسلامی بھائی نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد نگرانِ ڈسٹرکٹ ساؤتھ لاہور حاجی عبد الرشید عطاری نے ”قراٰنِ
پاک کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
بعدازاں مدرسۃالمدینہ بوائز تلوکرٹاؤن، ہری پور
سے حفظ و ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے کی سعادت پانے والے کم و بیش 113 بچوں کی
دستار بندی کی گئی اور انہیں اسناد پیش کی گئیں۔
پشاور، صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے گلبہار ٹاؤن
کی جامع مسجد خانان میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ”افطار اجتماع“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں، ذمہ داران اور طلبۂ کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ
رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ شوریٰ نے اپنے بیان کے دوران حاضرین کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے بالخصوص رمضان
اعتکاف 2026ء میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔
”کراچی یونیورسٹی“ میں میٹ اپ، رکنِ شوریٰ حاجی
عبد الحبیب عطاری نے لیکچر دیا
دعوتِ اسلامی ہر طبقے کے لوگوں کی اصلاح کرنے
اور انہیں خدمتِ دین کا جذبہ دلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جس کے تحت وقتاً
فوقتاً مختلف سیشنز ہوتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے تحت 28 جنوری 2026ء کو ”کراچی
یونیورسٹی“ میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں پی ایچ ڈیز اور یونیورسٹی فیکلٹی حضرات
نے شرکت کی۔
اس میٹ اپ میں خصوصی طور پر مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے لیکچر دیا اور وہاں موجود تمام پی ایچ ڈیز
اور یونیورسٹی فیکلٹی حضرات کی دینی اعتبار سے تربیت ورہنمائی کی۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات آج رات ہوں گے، مفتی
قاسم عطاری مدنی چینل پر لائیو بیان فرمائیں گے
آج مؤرخہ
29 جنوری 2026ء بروز جمعرات دنیا بھر میں عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان
اجتماعات میں مختلف ممالک، شہروں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی بڑی
تعداد میں شرکت کریں گے۔
ہفتہ
وار اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا جائے گا جس کے بعد اراکین
شوریٰ و مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ بیان میں اصلاحِ اعمال،
سنتوں پر عمل، دینی ذمہ داریوں کی ادائیگی، عشقِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور معاشرتی اصلاح جیسے اہم موضوعات
پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اجتماعات میں شریک اسلامی بھائیوں کو نمازوں کی پابندی،
اخلاقِ حسنہ اپنانے، والدین کی اطاعت، معاشرے میں امن و محبت کے فروغ اور دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی جائے گی۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات فیضان جیلان مسجد کلفٹن کراچی سے مدنی چینل پر Liveہونے
والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ فیضانِ اسلام مسجد 3/84 خیابان سحر
،لین 10D.H.Aفیز7
کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، جامع مسجد کلثوم شاہ
فیصل ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ بیراج روڈ سکھر میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی، قصر نور
شادی ہال نزد لاری اڈہ ننکانہ میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری، المدینہ مسجد
بس اسٹاپ چوہڑ جمالی سندھ میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، کمپنی باغ
شیخوپورہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور رائل پیلس مارکی منچر روڈ علی پور چٹھہ میں رکن
شوریٰ عبد الوہاب عطاری جبکہ جامع مسجد منصور علی سارنگ ، نظام مارکیٹ، ائیرپورٹ
روڈ جنوبی پتنگا چٹاگانگ میں رکن شوریٰ عبد
المبین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
قرب و
جوار کے تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔
اسلامی بہنوں کے لئے مختلف مقامات پر ”استقبالِ ماہِ رمضان اجتماع“ کا انعقاد کیا
جائے گا
رمضانُ المبارک وہ بابَرکَت مہینہ ہے جس میں نفل
کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گناہ بڑھ جاتا ہے، اسی مہینے کو حدیثِ
پاک میں اللہ عزوجل کا مہینہ کہا گیا ہے۔
لوگوں کو رمضانُ المبارک کی اہمیت و فضیلت بتانے
کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تمام اسلامی بہنوں
کے لئے مختلف مقامات پر ”استقبالِ ماہِ
رمضان اجتماع“ کا انعقاد کیا جائے گا۔
اجتماع کی خصوصیات:
٭آمدِ رمضان ہے! ٭زندگی عبادت میں گزاریئے٭حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم رمضان کیسے گزارتے تھے؟٭استقبالِ رمضان اور مسلم ممالک
کے انداز٭رمضان نیکیوں کا مہینہ ہے٭ذکر اور خصوصی دعا۔
نوٹ:اس اجتماعِ پاک کا وقت، مقام اور تاریخ کی معلومات
کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اپنے قریبی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
رابطہ فرمایئے۔
گوادر ، بلوچستان:29 جنوری سے ”گوادر بُک فیسٹیول
2026ء“ کا آغاز کیا جائے گا
کتابوں سے رغبت رکھنے والے اور مطالعہ کے
شوقین افراد کے لئے صوبہ بلوچستان کے شہر
گوادر میں ”گوادر بُک فیسٹیول 2026ء“
کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس میں مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی بھی اپنی تمام تر Products کے ساتھ حصہ لے گا۔
مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ فیسٹیول آر سی ڈی کونسل گوادر، بلوچستان (RCD Counsil Gwadar, Balochistan) میں منعقد کیا
جائے گا جوکہ 29 جنوری 2026ء سے شروع ہوکر
1 فروری 2026ء تک جاری رہے گا۔
مکتبۃالمدینہ اس فیسٹیول میں اپنی تمام Products (جن میں قراٰنِ پاک، پارہ سیٹ، اردو و انگلش
قراٰنِ پاک کے تراجم و تفاسیر، فقہی مسائل پر مشتمل کتابیں، اصلاحی رسالے، پمفلیٹ،
بیجز، مسکی عِطر اور پرفیومز سمیت دیگر آئیٹمس) میں 20%
خصوصی ڈسکاؤنٹ دے گا۔
بارہ کہو زون 3، اسلام آباد میں قائم فیضان
اسلامک سینٹر میں 27 جنوری 2026ء کو شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ”غسلِ
میت و کفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی جن میں تاجران بھی کثیر تعداد میں شامل
تھے۔
کورس کے دوران صوبائی ذمہ دار مولانا محمد مزمل
عطاری مدنی نے مختلف موضوعات کے متعلق حاضرین کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭غسلِ میت کے دوران اسراف سے بچنا٭غسل دیتے
وقت پانی مستعمل ہونے سے بچانا اور اس کی احتیاطیں٭حدیثِ پاک میں غسلِ میت کی
فضیلت٭غسلِ میت کا شرعی حکم٭سنت کے مطابق غسلِ میت دینے کے 7 مراحل٭عوام الناس میں
پائی جانے والی غلطیوں کی نشاندہی٭غسلِ میت کا طریقہ۔
بعدازاں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا اور صوبائی
ذمہ دار نے شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامع مسجد فیضانِ امام جعفر صادق مومن آباد، کراچی میں ”حاضریِ
قبرستان کورس“
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت کل بروز
منگل 27 جنوری 2026ء کو یوسی 5A، وارڈ نمبر 2، مومن آباد سیکٹر 4/F
کراچی کی جامع مسجد فیضانِ امام جعفر صادق میں ”حاضریِ قبرستان کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا غیاث الدین عطاری
مدنی نے کورس کرواتے ہوئے وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو قبروں کی زیارت سے
متعلق چند اہم باتیں بتائیں نیز قبروں کی زیارت کے حوالے سے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کا عمل اور آپ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین سے بھی آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دیگر موضوعات
پر بھی اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭دنیا میں کس کی قبر پہلے بنی؟٭کس دن قبرستان جانا افضل ہے؟٭ولی کی کرامت سے
مُردوں کا زندہ ہونا٭قیامت میں سب سے پہلے کس ہستی کی قبر کھلے گی؟٭قبرستان جانے
کی سنتیں و آداب٭قبر پر حاضری کا طریقہ٭قبرستان میں داخلے کی دعا اور بہت کچھ۔
آخر میں میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے کورس
کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے بالخصوص ہفتہ وار
اجتماع و ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر جامع مسجد فیضانِ امام جعفر صادق کے
امام مولانا عادل صاحب، نگرانِ یوسی 5A
مومن آباد محمد نعیم عطاری اور نگران وارڈ 2 محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد نعیم عطاری نگرانِ یوسی 5A
مومن آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملتان ڈسٹرکٹ، تحصیل جلالپور کے علاقے صبرہ میں”دعائے
شفاء اجتماع“ کا اہتمام
ملتان ڈسٹرکٹ، تحصیل جلالپور کے علاقے صبرہ میں 26
جنوری 2026ء کو شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت بیمار و پریشان حال مسلمان
بھائیوں کے لئے ”دعائے
شفاء اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار سیّد ذوالنورین عطاری نے تلاوت و نعت کے بعد ”صبر کرنے کا
ذہن کیسے بنے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اس کی
فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتایا۔بعدِ اجتماع اسلامی بھائیوں کو اُن کے مریضوں کے
لئے تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے اور اُن کا استخارہ کرکے کاٹ کا عمل بھی کیا گیا۔(رپورٹ: محمدوسیم عطاری صوبائی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
حال ہی میں ہونے والے ”سانحہ گُل پلازہ“
میں شہید اور زخمی ہوجانے والے مسلمان
بھائیوں کی عیادت و تعزیت کے سلسلے میں 25
جنوری 2026ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
منصور عطاری نے شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران کے ہمراہ کراچی کے
علاقے عثمان آباد کا دورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے اس سانحہ میں شہید
ہوجانے والے مسلمان بھائیوں کے گھروں میں جاکر اُن کے لواحقین سے تعزیت کی جبکہ
زخمی ہوجانے والے اسلامی بھائیوں سے عیادت کرتے ہوئے انہیں اس آزمائش میں صبر کرنے
کا ذہن دیا۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ کفن دفن صابر عطاری، سٹی
ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسماعیل عطاری سمیت دیگر
عاشقانِ رسول موجود تھے۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami