عاشقانِ  رسول کی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے 2 مارچ 2024ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ٹریننگ سیشن ہوا۔

اس ٹریننگ سیشن میں رکن شوریٰ عبدالوھاب عطاری ، ثوبان عطاری اورمختلف ڈیپارٹمنٹس سے پروفیشنلز نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے تربیتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیانیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس بارے میں ترغیب دلانے کے اہداف پیش کئے۔

بعدازاں سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی طرف سے ہونےوالے سوالات کے جوابات دیئے۔

علاوہ ازیں شرکا نے نگران پاکستان کے ساتھ مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی ۔بعد مدنی مذاکرہ دہرائی کا حلقہ بھی لگایا گیا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے سوالات کئے اور صحیح جواب دینے والے اسلامی بھائیوں کو انعامات بھی دیئے۔

آخرمیں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضان مدینہ  فیصل آباد میں 3 مارچ 2024ء کو نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ اصلاح اعمال کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں نگران مجلس اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان نے ذمہ داران کی تقرری کی نیز رمضان ڈونیشن اور ای رسید کے حوالے سے تربیت کی۔ علاوہ ازیں ماہ رمضان کو ماہ نیک اعمال بنانے کے سلسلے میں پلاننگ دی اور دیگر قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اصلاح اعمال کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے آن لائن مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیا جس میں شعبہ اصلاح اعمال کے نگرانِ مجلس،صوبائی وڈویژن ذمہ داران، نگرانِ مجلس اوورسیز،ریجن اور ملک سطح کے ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے شعبے میں جاری دینی کاموں کے حوالےسے معلومات حاصل کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


چند روز قبل  فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے ایونٹ مجلس فیضان مدینہ کے ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ فرمایا جس میں رکن شوریٰ نے ایک ماہ رمضان اعتکاف کے حوالے سے رہنمائی کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں معتکفین کو ہر طرح کی جائز سہولیات دینے اور انتظامی معاملات کے حوالے سے پلاننگ بتائی جس پر ایونٹ مجلس فیضان مدینہ نے رکن شوریٰ کی بتائی گئی ہدایات کو نافذ کرنے میں بھر پور کردار ادا کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ایگریکلچر اینڈ لائف اسٹاک اور شعبہ عشر کے سٹی اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کی میٹنگ کا سلسلہ ہوا۔

اس میٹنگ میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کا حال احوال دریافت کرنے کے بعد انہیں ماہ رمضان اعتکاف کروانے کے حوالے سے رہنمائی دی اور مدنی عطیات یعنی ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ مستشفٰی (کلینک) فیضان مدینہ اور طبّی علاج ڈیپارٹمنٹ کا میٹ اپ ہوا جس میں دونوں شعبے سے متعلقہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے طبّی علاج ڈیپارٹمنٹ کی سروس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کو رمضان المبارک میں ایک ماہ اور 10 دن کے اعتکاف میں طبّی علاج کے کیمپ قائم کرنے اور مریضوں کا چیک اپ کرنے کے تعلق سے مدنی پھول دیئے نیز مریضوں کو منظم انداز میں ڈیل کرنے کیں ایس او پیز بھی بتائیں جس پر اس فیلڈ سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے اچھے انداز میں سروسز دینے کی نیت کاا ظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں فرض علوم کورس کے مکمل ہونے پر تقسیم اسناد اجتماع منعقد ہوا جس میں شرکائے کورس اور معلمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور نگران سٹی حاجی سہیل عطاری کی خصوصی آمد ہوئی۔اجتماع کے آغاز پر اسلامی بھائیوں نے تلاوت قرآن پاک کی اور نعت شریف بھی پڑھی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے بیان کیا اور شرکائے کورس کو 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ آخر میں کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کو اسناد ، مدینہ پاک کے تحائف اور قران پاک پیش کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


امر بالمعروف و نہی عن المنکرکا پیغام دنیا بھر میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 7 مارچ 2024ء کو دنیا بھرمیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مبلغین دعوتِ اسلامی و اراکینِ شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ہفتہ وار اجتماعات میں اصلاحِ نفس اور اصلاحِ معاشرے کے حوالے سے بیانات کئے جاتے ہیں اور ذکر و اذکار کے ساتھ ساتھ بارگاہِ رب العزت میں دعائیں بھی کی جاتی ہیں۔

تنظیمی اپڈیٹس کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر4 کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، جامع مسجد غوثیہ مہاجر کیمپ ½ 4 بلدیہ ٹاؤن میں رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ جہلم میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور فیضان صدیق اکبر Aylesbury, Englandمیں رکن شوریٰ حاجی خالد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کےتحت28فروری2024ءبروز بدھ ڈویژن فیصل آباد کے مفتشین و معاونین کا آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے رمضان عطیات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس کے ساتھ ساتھ مزید ڈونیشن اور دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی ۔

بعدازاں رکن مجلس تفتیش ذمہ دار سید انس عطاری نے تفتیشی و تدریسی معاملات کے حوالے سے ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے نیز اپنی اور اسلامی بھائیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے پلاننگ دی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطار ی)


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی آن لائن ٹیچنگ کے شعبے بنام فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ انتظام حیدرآباد ڈویژن میں میٹ اپ ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن کے تمام اسٹاف نے شرکت کی ۔

اس سیشن میں رکن شعبہ انس عطاری نے تعلیمی نظام کو مزید بہتر کرنے میں تمام اسٹاف کو اہم نکات فراہم کئے اور دوسری جانب نگران مجلس گرلز ڈیپارٹمنٹ سید غلام الیاس عطاری مدنی نے اسٹاف کے اسلامی بھائیوں کو رمضان عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: احمد رضا عطاری شفٹ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی حیدرآباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطار ی)


قراٰن و سنت  کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز سے ختم قرآن پاک کی سعادت حاصل کرنے والے طلبائے کرام کے اعزاز کے لئے سیال موڑ سرگودھا پنجاب پاکستان میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجتماع میں مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والے طلبائے کرام و اساتذہ اور ان کے سرپرست سمیت مقامی شخصیات نے شرکت کی۔آغاز تلاوت کلام پاک ونعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جبکہ نگران ڈسٹرکٹ مشاورت مولانا انصر مدنی عطاری نے بیان کیا ۔

آخر میں مولانا انصر عطاری مدنی نے اساتذۂ کرام کے ساتھ ملکر قرآن پاک مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کو مبارک باد دیتے ہوئے اسناد پیش کی۔(رپورٹ: محمد ہارون عطاری ڈویژن ذمہ دار شعبہ ایف جی آر ایف، کانٹینٹ:رمضان رضا عطار ی)


دنیا بھر میں   دینی کام کرنے والی سنیوں کی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 27فروری 2024 ء بروز منگل بعد نماز عشا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی کے تمام بستہ ذمہ داران شریک ہوئے۔

نگران ِ کراچی سٹی مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی فضیل عطاری نے مدنی مشورہ لیا جس میں” اللہ پاک کی بارگاہ میں توبہ کرتے رہنے“ کے موضوع پر بیان کیا اور حلال و حرام سے متعلق مدنی پھول بتائے نیز عملاً 12 دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ ہر ہر بستہ ذمہ دار کو رمضان المبارک ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف بھی دیئے۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطار ی)