دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ روز گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر جہانیاں میں سیشن کا انعقاد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس سمیت سینٹر کے اسٹاف نےبھی شرکت کی۔

اس دوران ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں پنج وقتہ نماز کی پابندی کرنے اور اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد یوسف عطاری خانیوال و وہاڑی ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، مدینہ ٹاؤن کامونکی میں شبِ برات کے سلسلے میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں شبِ برات کی فضیلت بیان کی گئی نیز  مغفرت، توبہ و استغفار اور امتِ مسلمہ کی فلاح و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبہ FGRF کے تحت ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول نے کم و بیش 50 بلڈ بیگز جمع کروائے جوکہ تھیلیسیمیا سمیت دیگر مریضوں کے لئے زندگی کی امید بنیں گے۔

بلڈ کیمپ میں خصوصی طور پر سماجی رہنما حاجی غلام علی نقشبندی کی آمد ہوئی جنہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبادت کے ساتھ انسانیت کی خدمت دعوتِ اسلامی کا روشن اور قابلِ تقلید پہلو ہے۔

مزید انہوں نے بلڈ ڈونیشن جیسے عظیم فلاحی اقدام کے انعقاد پر امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کے دینی مقصد کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر FGRF کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی محمد عباس عطاری اور معروف سماجی رہنما محمد وقار سرویا موجود تھے۔

محمد وقار سرویا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کامونکی میں دعوتِ اسلامی کے تحت لگایا جانے والا یہ 13 واں بلڈ ڈونیشن کیمپ ہے جو خصوصی طور پر تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی اور FGRF کی مسلسل کوششوں کے باعث اب تک کامونکی سے 1 ہزار 500 سے زائد بلڈ بیگز جمع کر کے مستحق مریضوں تک پہنچائے جا چکے ہیں، جو ایک قابلِ فخر فلاحی سنگِ میل ہے۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سیکٹر G-11 میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 3 فروری 2026ء کو ”اجتماعِ شبِ براءت“ منعقد ہوا جس میں عمومی اسلامی بھائیوں کی طرح اسپیشل پرسنز کی بھی شرکت ہوئی جن میں نابینا، گونگے، بہرے اور معذور افراد شامل تھے۔

تفصیلی معلومات کے مطابق تلاوت و نعت کے بعد صوبائی نگران مولانا حافظ بابر عطاری مدنی نے بیان کیا جبکہ اسپیشل پرسنز کے لئے خصوصی حلقہ لگایا گیا جس میں اُن کی آسانی کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں اجتماع کی ترجمانی کی۔(رپورٹ:کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد، بحریہ انکلیو میں دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جنوری 2026ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اور بلائنڈ کے ذمہ دار آصف عطاری نے صدام حسین (نابینا)، گل زمان (نابینا) اور خالد محمود(نابینا) سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ نابینا افراد کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار نے نابینا افراد کو دعوتِ اسلامی کے تحت رمضان المبارک میں ہونے والے ایک ماہ کا اعتکاف کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اورنگی ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 30 جنوری 2026ء کو ”حاضریِ قبرستان کورس“ کا انعقاد ہوا جس میں نمازی حضرات نے شرکت کی۔

کورس کے دوران شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے مختلف موضوعات کے حوالے سے حاضرین کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭دنیا میں کس کی قبر پہلے بنی؟٭کس دن قبرستان جانا افضل ہے؟٭ولی کی کرامت سے مُردوں کا زندہ ہونا٭قیامت میں سب سے پہلے کس ہستی کی قبر کھلے گی؟٭قبرستان جانے کی سنتیں و آداب٭قبر پر حاضری کا طریقہ٭قبرستان میں داخلے کی دعا ٭ عورتوں کا قبرستان یا مزار شریف میں فاتحہ کے لئے جانے کا شرعی حکم اور بہت کچھ۔

آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے بالخصوص ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


منگھوپیر ٹاؤن، اورنگی ڈسٹرکٹ کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں قائم جامع مسجد فیضانِ علی اصغر میں پچھلے دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کے درمیان ”حاضریِ قبرستان کورس“ منعقد ہوا۔

اس کورس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد جواد عطاری نے اشاروں کی زبان میں قبر پر حاضری کا طریقہ بیان کرتے ہوئے قبرستان حاضری کی سنتیں و آداب بیان کئے۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے قبرستان میں سلام کرنے کا طریقہ بھی بیان کیا نیز عورتوں کا قبرستان یا مزار شریف میں فاتحہ کے لئے جانے کا شرعی حکم بتایا اور اُن کی رہنمائی کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


4 فروری 2026ء کو ممتاز عالمِ دین حضرت مولانا مفتی حسن رضا یلدرم صاحب کی اپنے وفد کے ہمراہ فیصل آباد، پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس میں آمد ہوئی۔

معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائی نے اس دوران مفتی حسن رضا یلدرم صاحب اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے دیگر علمائے کرام کو کنزالمدارس بورڈ کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں بورڈ کے امتحانی نظام کی تفصیلات کے بارے میں بتایا۔

تعارف کے بعد مفتی حسن رضا یلدرم صاحب کی رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا جنید عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ نے مفتی صاحب سے دعوتِ اسلامی کے تعلیمی نظام کے متعلق تفصیلی گفتگو کی جبکہ آنے والے علمائے کرام کو تحائف بھی پیش کئے گئے ۔ (رپورٹ:ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام علمِ دین کے فروغ اور اسلامی بہنوں کی دینی رہنمائی کے لئے تقسیمِ اسناد کے سلسلے میں ایک عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں دینی ماحول، اصلاحِ اعمال اور ماہِ رمضان کی تیاری کے حوالے سے خصوصی بیان کیا جائے گا۔ یہ بابرکت اجتماع بروز منگل 10 فروری 2026ء بمطابق21 شعبان المعظم 1447ھ کو منعقد ہوگا۔اجتماع کا آغاز دوپہر 2:00 بجے ہوگا۔

دوپہر 2:30 بجے مدنی چینل کے ذریعے براہِ راست دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ایمان افروز خصوصی خطاب فرمائیں گے۔بیان کا موضوع ” ماہِ رمضان کیسے گزاریں؟“ ہوگا جس میں رمضان المبارک کی تیاری، عبادات کی اہمیت، تقویٰ و پرہیزگاری اور سنتوں کے مطابق رمضان شریف گزارنے کے مدنی پھول بیان کئے جائیں گے۔

اس اجتماع کی ایک نمایاں خصوصیت تقسیمِ اسناد ہے جو دنیا بھر کے اسلامی بہنوں کے لئے منعقد کی جا رہی ہے۔ بیان کے بعدشعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ بالغات اور قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس سے ناظرہ قرآن ختم کرنے والیوں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ذریعے اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

یہ اجتماع نہ صرف علمِ دین حاصل کرنے کا ذریعہ ہوگا بلکہ حاضرین کو عملی طور پر سنتوں پر عمل کرنے اور اپنی زندگیوں کو شریعت و سنت کے مطابق ڈھالنے کی ترغیب بھی دے گا۔


30 جنوری 2026ء کو اسٹیٹ اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز میں مزید بہتری کے  حوالے سے کلام کیا گیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے چند اہم نکات پر مشاورت کی جن میں سے بعض یہ ہیں: ٭رمضان ڈونیشن اہداف اور اس کی کارکردگی٭مساجد اور فیضانِ مدینہ سینٹر کی تعمیرات کی مد میں ڈونیشن۔

میلبرن میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے اور اُن میں مزید بہتری لانے کے لئے 29 جنوری 2026ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار و نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پر کلام کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے آئندہ کے اہداف پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭وقف مبلغہ کے دینی کام اور ان کے شیڈول٭مدرسۃالمدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃالمدینہ کے کلاسز ٭شارٹ کورسز انگلش میں کروانا٭دیگر اسٹیٹ کی اسلامی بہنوں کو کورسز میں شامل کروانا۔


کوئنز لینڈ، آسٹریلیا میں  ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 29 جنوری 2026ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں پر کلام کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭دینی کاموں کو مضبوط کرنا اور بڑھانا٭اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کا تعارف اور ان کی تشہیر٭گھر در، رسالہ کارکردگی اور مدرسۃالمدینہ بالغات پابندی کے ساتھ لگانا٭روزانہ تفسیرِ قراٰن سننے / سنانے کا حلقہ لگانا٭فیضانِ تلاوتِ قراٰن کلاس کا تعارف اور اس میں شمولیت ٭دیگر اسٹیٹ میں شفٹ ہونے والی اسلامی بہنوں کے دینی کام٭نئی تقرری پر کلام٭سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ذمہ داری پر مقرر کرنا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف اسٹیٹ میں ہونی والی دینی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں 27 جنوری 2026ء کو تمام اسٹیٹ و کاؤنسل نگران اور ملک سطح کی شعبہ شارٹ کورسز ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ملک اور اسٹیٹ سطح پر فیضانِ تلاوتِ قراٰن کی کلاس شروع کروانا٭مختلف اوقات کار میں اردو اور انگلش زبان میں فیضانِ تلاوتِ قراٰن کی کلاس لگوانا۔