پچھلے دنوں شعبہ  امام مساجد دعوت اسلامی کے تحت امریکہ،یورپ،یوکے،جرمنی،فرانس،اٹلی،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،ساوتھ کوریا،ہانگ کانگ، تھائی لینڈ،سری لنکا،عرب ممالک(عمان،بحرین،عرب شریف،کویت) سمیت افریقہ ریجن کے امام صاحبان و حفاظ کرام کےلئے آن لائن تربیتی سیشن منعقد کیے گیے جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری ٰکے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی صاحب نےحفاظ کرام اور امام صاحبان کی ماہ رمضان کی خصوصی عبادت و سنت تراویح پڑھانے اور سننے کے حوالےسے شرعی رہنمائی کی اور تراویح پڑھانے کی احتیاطوں پر تربیت بھی کی ۔

رکن شوری نے ماہ رمضان کی مقدس ساعتوں میں مسجد کو آباد کرنے،صاف ستھرا رکھنے اور نمازیوں کو علم دین اور بنیادی فرض علوم سکھانے کیلئے نمازوں کے بعد تربیتی سیشن منعقد کرنے اور کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب احمد)