13 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
فیضان مدینہ کراچی میں بیرون ملک کے مبلغین کے لئے مدنی مقصد
کورس کا آغاز
Sat, 26 Jun , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کے شعبہ انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے تحت 23 جون 2021ء سے عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں مبلغین کی ملک و بیرون ملک دینی کاموں کی تربیت کے لئے 12
دن پر مشتمل ”مدنی مقصد کورس“کا آغاز ہوچکا ہےجس میں پاکستان کے مختلف سے آئے ہوئے
عاشقان رسول شریک ہیں۔کورس میں اراکین شوریٰ وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت فرمارہے
ہیں۔
23
جون 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ”ایک مبلغ کا ملک و بیرون
شیڈول کیسا ہونا چاہیئے“کے موضوع پر بیان کیااور مدنی قاعدہ و نماز کے اذکار
کے تعلق سے شرکا کی تربیت کی۔
دارالافتاء
اہلسنت کے علمائے کرام بھی فرض علوم کے تعلق سے شرکا کی تربیت فرمارہے ہیں۔ (رپورٹ:
سید احسن عطاری، شعبہ بیرونِ ملک سفر ڈیپارٹمنٹ)