21 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے دنوں انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا
گیا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس دوران رکنِ مرکز ی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد علی
عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ
لیا اور اس میں مزید بہتری کے حوالے سے تربیت کی۔اس موقع پر ذمہ داران نے مفید مشورے بھی دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)