18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مقصد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کی12 دینی
کاموں کے حوالے تربیت و رہنمائی کا سلسلہ رہا۔
پچھلے دنوں شرکا کی بیرون ِممالک سفر سے پہلے اس
کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی علی عطاری کی آمد ہوئی۔اراکینِ
شوریٰ نے شرکائے کورس کو بیرون ملک کے حوالے سے مفید مدنی پھول اور اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے بیرون
ملک آفس، انٹرنیشنل دارالسنہ اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو مدنی مقصد کورس کروانے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں اراکینِ شوریٰ نے
بیرونِ ملک میں مبلغین تیار کرنے والی مجلس کے لئے
اسلامی بھائی الگ کئے۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری انٹرنیشنل
دارالسنہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)