دعوت ِ اسلامی کی مجلس ذرائع آمد ورفت کے تحت12 فروری2020ء  بروز بدھ ہاکس بے کابینہ ساؤتھ سینٹرل کراچی کے گودام میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوت ِ اسلامی نے ’’ تلاوتِ قراٰن کے فضائل‘‘ پر بیان کیا۔ اس موقع پر سپروائزر، گودام منیجر اور ورکرز نے شرکت کی ۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت 8فروری2020ء بروز ہفتہ اسکائی ویز بس اڈہ تاج کمپلیکس کراچی میں  مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں بس مالکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نےجمعۃالمبارک کے فضائل سے متعلق نکات بیان کرتے ہوئے پنج وقتہ نمازوں نیز شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔


عاشقان رسول کی  مدنی تحریک دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت 4 فروری2020ء بروز منگل مدنی حلقہ اور شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں شوروم مالکان نے شرکت کی مبلغ دعوت اسلامی عبدالوہاب عطاری ایسٹ ملیر زون ٹرانسپورٹ نے فضا ئل دعا سے متعلق مفہوم حدیث (دعا عبادت کا مغز ہے)بیان کیااور کہا کہ دعا سے بہت سارے مسا ئل حل ہو جاتے ہے جبکہ اختتام پر شخصیات سے ملاقات بھی کی ۔(رپوٹر: عبدالوہاب عطاری زون ذمہ دار ایسٹ ملیر زون)


دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت گزشتہ دنوں ساؤتھ سینٹرل زون کراچی ریجن میں مدنی حلقہ ہوا ۔ مدنی حلقے میں شوروم مالکان نے   شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری نے عفو و در گزر کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ معاف کرنا اور در گزر کر نا دنیا وآخرت میں بہتر ی کا سبب ہے جوتمہیں محروم کر ے تم اُسے عطا کرو اور صرف اللہ عَزَّ وَجَلَّ ذات سے اجر کی امید رکھو نیز نگران نے چوک درس دیا اور انفرادی کوشش کرکے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ (رپورٹ:عبدالوہاب عطاری، زون ذمہ دار ایسٹ ملیر زون )


دعوتِ اسلامی کے تحت 12 جنوری2020ء بروز اتوار خانپور میں رحیم یار خان زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ زون نے سال2019 کےتمام شعبے جات کی کارکردگی کا جائزہ لیااور تحفے دیکر حوصلہ افزائی بھی فرمائی نیز سال2020ء کے لئے مدنی کاموں کے اہداف بھی دیئےاور ہفتہ وار اجتماع کی تعداد بڑھانے، اراکینِ زون کو ہفتہ وار اجتماعات کی نگرانی کرنے، ہفتہ وار رسالے کے مطالعے کی کارکردگی بہتر بنانے کا ذہن دیا اور مدنی مذاکرے دیکھنے کے لئے مقام کا تعین بھی کیا۔(رپورٹ:محمد امجد عطاری، رکنِ زون مجلس ٹرانسپورٹ)


کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں ، نیکی کی دعوت پیش کی گئی

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے ریجن ذمّہ دار نے 8جنوری 2020ء کوکراچی میں آئل کمپنی کے سپر وائزر اور منیجرسمیت پریس مالکان ، انجینئر اور ڈرائیور حضرات سے ملاقات کی۔ریجن ذمّہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور اپنی زندگی خوفِ خدا اور عشقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں گزارنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبد الوہاب عطاری،زون ذمّہ دار ایسٹ ملیر زون)

رحیم یار خان کے مختلف مقامات پر مدنی حلقہ اور چوک درس کا سلسلہ

تفصیل:

دعوت ِ اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت 9 جنوری2020ء بروز جمعرات رحیم یارخان میں مختلف مقامات پر مدنی حلقہ اور چوک درس کا سلسلہ ہوا جس میں اس شعبے سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ زون نے شرکاکو نیکی کی دعوت دی اور نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ رکنِ زون نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی تعلیم حاصل کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد امجد عطاری، رکنِ زون مجلس ٹرانسپورٹ)

دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت7جنوری2020 بروز منگل خانپور پنجاب میں مدنی حلقے و چوک درس کا اہتمام ہوا جس میں اسٹیشن ماسٹر، ایس ایچ او اسٹیشن ، ہیڈ کلارک و دیگر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔ اس موقع پررکنِ زون نے نماز کی پابندی اور فکرِ آخرت سے متعلق بیان کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے، گھروں میں مدنی چینل دیکھنے اور بچوں کو دکھانےاور ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد امجد عطاری ، رکن زون مجلس ٹرانسپورٹ)


کراچی میں مدنی حلقے کا انعقاد،بس سروس کے منیجر اور مالکان کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت 4جنوری2020ء کو کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں بس سروس کے منیجر اور مالکان نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار مجلس ٹرانسپورٹ نے ”قراٰن پاک کی تعلیم کو عام کرنا“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو خوفِ خدا اور عشقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ریجن ذمّہ دار نے شرکا کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک سیکھنے کے لئےمدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لینے ذہن دیا۔

واضح رہے کہ ! ریجن ذمّہ دار مجلس ٹرانسپورٹ نے چوک درس بھی دیا اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔(رپورٹ: عبد الوہاب عطاری، زون ذمّہ دار ایسٹ ملیرزون)


دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت 4 جنوری2020 ء  بروز ہفتہ ساؤتھ سینٹرل زون کراچی ریجن میں مدنی حلقہ ہوا جس میں بائیک شوروم مالکان و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے ”خوف ِخدا عَزَّوَجَلَّ اور عشق ِمصطفےٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم زندگی گزارنے کا بہترین ذریعہ ہے“ کے عنوان پربیان کیا اور شرکائے حلقہ کو مدرستہ المدینہ بالغان میں داخلہ لینے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:عبدالوہاب عطاری زون ذمہ دار ساوتھ سینٹرل)


ریسٹورنٹ مالکان اور مسافروں کے درمیان مدنی حلقہ

تفصیل:

دعوت ِ اسلامی کی مجلس ذرائع آمد ورفت کے تحت 31 دسمبر بروز منگل بہاولپور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ریسٹورنٹ مالکان اور مسافروں نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار مجلس ٹرانسپورٹ نے شرکا کو گناہوں سے توبہ کرنے،اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرنے اور گھر میں مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ریجن ذمّہ دار نے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹر: محمد امجد عطاری مجلس ذرائع آمد ورفت)


بہاولپور اسٹیشن کے مختلف ہیڈ ڈیپارٹمنٹ میں مدنی حلقہ

ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیاگیا

تفصیل:

دعوت ِ اسلامی کی مجلس ذرائع آمد ورفت کےتحت 31 دسمبر2019ء بروز منگل ریجن ذمّہ دارنے12ماہ کے عاشقانِ رسول کے ہمراہ ملتان اور بہاولپور اسٹیشن پر مختلف ہیڈ ڈیپارٹمنٹ میں مدنی حلقےلگائے۔ ڈیپارٹمنٹ میں موجود شرکا کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیاگیااور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی۔ ذمّہ داران نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد امجد عطاری،مجلس ذرائع آمد ورفت)