دعوت اسلامی  کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے ماڑی پور کابینہ پنجاب کلب کے اطراف کا جدو ل کیا جہاں مختلف گڈز ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے شخصیات اور ورکروں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی محمد ذیشان مدنی نے ذمہ داران کے ساتھ ملکرحاضرین کو نیکی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی۔

دوسری جانب 26 ستمبر2020ء بروز ہفتہ کراچی ریجن قائد آعظم نیو ٹرک اسٹینڈ ماڑیپور کابینہ میں نگران مجلس پاکستان مجلس ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری نے گڈز ٹرانسپورٹ شخصیات سے ملاقات کی اور آل کراچی گڈز ٹرانسپورٹ یونین آفس میں تربیتی حلقہ لگایا۔

مدنی حلقے میں دعوت اسلامی کے شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے موجودہ کورونا وائرس کی و باء میں دعوت اسلامی ویلفئیر کی خدمات سے آگاہ کیا اور آل کراچی کار کیریئر گڈز یونین آفس میں رانا اسلم صدر کار کریئر گڈز ،سردار آعظم نائب صدر آل کراچی گڈز ٹرانسپورٹ سے ملاقات کی ۔

واضح رہے! اس ملاقات میں نگران مجلس پاکستان مجلس ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری کے ہمراہ ریجن ذمہ دار محمد ذیشان مدنی اور ذون ذمہ دار ایسٹ ملیر عبدالوہاب عطاری بھی موجود تھے(رپورٹ؛ عبدالوہاب عطار ی ایسٹ ملیر مجلس ٹرانسپورٹ)


دعوت اسلامی کی  مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت 13 ستمبر2020ء بروز  اتوار زون ذمہ دار محمد ذیشان مدنی مجلس ٹرانسپورٹ نے کوئٹہ زون کا دورہ کیا جہاں مختلف بس مالکان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبائی ذمہ دار نے بس مالکان کے درمیان تربیتی مدنی حلقہ لگایا اور مختلف شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور علم دین کی شمع روشن کرنے کے جذبے کے تحت بسو ں میں مدنی چینل ڈیٹا چلانے کے متعلق کلام کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔(رپورٹ: عبدالوہاب عطاری)


دعوت اسلامی کی  مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت 12 ستمبر2020ء بروز ہفتہ ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ دار مجلس ٹرانسپورٹ نے کوئٹہ زون کا دورہ کیا جہاں سدا بہار بس سروس کے آنر دولت خان سمیت بس اڈوں پر مختلف شخصیات سے ملاقا ت کی ۔

ملاقات میں ریجن ذمہ دار محمد ذیشان مدنی نے دعوت اسلامی کے مختلف شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور علم دین کی شمع روشن کرنے کے جذبے کے تحت بسو ں میں مدنی چینل ڈیٹا چلانے کے متعلق کلام کیا ۔(رپورٹ: عبدالوہاب عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت 11مارچ2020ءبروز بدھ کراچی ریجن ہاکس بے میں قائم گودام میں مدنی حلقہ لگایا گیا۔ مدنی حلقے میں گودام کے عملے نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ذکر اللہ کے موضوع سے متعلق نکات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اللہ پاک کا ذکر کرتے ہیں ان کے دلوں کو سکون ملتا ہے اور پریشانیاں دور ہوتی ہیں نیز ذمہ دار اسلامی بھائی نے مدرستہ المدینہ بالغان کا دورہ کیا اور اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالوہاب عطاری، ذمہ دار ایسٹ ملیر زون )


دعوتِ اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت 10مارچ2020ء بروز منگل کراچی ریجن گلشن اقبال میں شو روم میں مدنی حلقہ لگایا گیا۔  مدنی حلقے میں شو روم اونر اور عملے نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے معراجِ مصطفیٰ کے حوالے سے نکات بیان کئے اور ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ:عبدالوہاب عطاری، ایسٹ ملیر زون )


دعوتِ اسلامی کی مجلس  ٹرانسپورٹ کے تحت 9مارچ2020ء بروز پیر شریف کھارادر کابینہ کراچی میں گڈز مالکان سے ملاقاتیں کیں اور مدنی مدنی حلقہ لگایا جس میں گڈز مالکان اور ورکرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دنیا سے بے رغبتی کے حوالے سے نکات بیان کرتے ہوئے حُبِ دنیا کی مذمت کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالوہاب عطاری، ایسٹ ملیر زون )


دعوتِ اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ  کے تحت 7مارچ2020ء بروز ہفتہ صدر کابینہ کراچی میں مدنی حلقہ اور شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں بس مالکان، ڈرائیور اور بس ٹرمینل ورکر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی نے اچھے اخلاق اور علم و عمل کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے علم ِ دین حاصل کرنے، عمل کرنے اور اخلاق و کردار کی اصلاح کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالوہاب عطاری، ایسٹ ملیر زون )


دعوتِ اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت گزشتہ دنوں  ذمہ دار اسلامی بھائی نے ہفتہ وار اجتماع میں عاشقانِ رسول کو لانے والے گاڑیوں کے ڈرائیورز سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اجتماع گاہ میں بیٹھنے کا ذہن دیا گیا ۔(رپورٹ:عبدالوہاب عطاری، زون ذمہ دار ساؤتھ سینٹرل)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائی نے  کراچی ائیر پورٹ پر مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور ائیرپورٹ کےائمہ کرام کے ساتھ مدنی کاموں کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔ مدنی مشورے میں مدنی کاموں کے حوالے سےاہداف طے کئے گئے۔ (رپورٹ:عبدالوہاب عطاری، زون ذمہ دار ساؤتھ سینٹرل)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت 28فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک   ہاکس بے کابینہ میں مختلف میکینک سے ملاقات اور گڈز ٹرانسپورٹ مالکان کےلئے جائے نماز میں مدنی حلقہ لگایا گیا۔ مدنی حلقے میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کو وضو و نماز کا عملی طریقہ سکھایا اور ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت 26فروری2020ء بروز  بدھ ہاکس بے کابینہ میں مختلف گوداموں میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس محمد اسماعیل عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ گوداموں میں جاکر نیکی کی دعوت پیش کی جس میں گودام کے مالکان اور عملے نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام 25فروری2020ءبروز منگل گلشن اقبال کابینہ خالد بن ولید روڈ پر ایک دفتر میں ہفتہ وار مدنی حلقہ ہوا۔ مدنی حلقے میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس محمد عرفان عطاری نے رجب المرجب کے فضائل اوراس ماہ میں کئے جانے والے اعمال کے حوالے سے گفتگو کی۔